چغتائی آرٹ میوزیم لاہور
لاہور شہر میں کلمہ چوک کے بالکل پاس واقع یہ میوزیم پاکستان کے مشہور پینٹر عبدالرحمان چغتائی (1975-1897) کی خوبصورت کلیکشن پر مبنی ہے۔ خان بہادر کے لقب سے یاد کیے جانے والے چغتائی صاحب جنوبی ایشیا کے واحد جدید مسلمان مصور تھے جو تجدیدی و کلاسیکل آرٹ میں یدِطولیٰ رکھتے تھے۔ ان کی مصوری میں ہمیں دو روایات کا ملاپ نظر آتا ہے۔ ایک طرف ایرانی، ترک اور مغل مصوری ہے، دوسری طرف بنگالی مصوروں کی بنائی ہوئی وہ تصاویر ہیں جو جدید انڈین مصوری کی بنیاد رکھتی ہیں۔ ان کی آرٹ میں مغلیہ دور کو ایک نئی جدت کے ساتھ پیش کیا گیا۔ جنہیں 1960ء میں حکومتِ پاکستان کی طرف سے ہلالِ امتیاز اور 1968ء میں صدارتی تمغا برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔ علامہ محمد اقبال، پِکاسو اور ملکہ الزبتھ دوئم بھی آپ کے چاہنے والوں میں سے تھے۔ آپ کی وفات کے بعد 1975ء میں آپ کے نام سے یہ میوزیم بنایا گیا جہاں آپ کی پینٹنگز، پینسل سکیچ، مغلیہ آرٹ کے نادر شاہکار اور نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔ یہ میوزیم نجی تحویل میں ہے، [1]
- ↑ تحریر : ڈاکٹر محمد عظیم شاہ بخاری