چغتائی سلطنت
تاریخ میں آپ دو ایسی سلطنتیں ہیں جن کو چغتائی سلطنت کہا جاتا ہے ایک چنگیز خان کے بیٹے چغتائی خان کی سلطنت جسے چغتائی خانیت بھی کہتے ہیں اور دوسری مغلیہ سلطنت ہندوستان میں بننے والی۔ چغتائی خان کی سلطنت کا جب شیرازہ بکھرا تو امیر تیمور نے چغتائیوں کی کمان سنبھالنا چاہی مگر اسے معلوم پڑا کہ وہ ترا نہیں ہے ترا کا مطلب کچھ یوں ہے کہ چنگیز خان اور امیر تیمور کے جد امجد تومنہ خان کے دو بیٹوں قبل خان اور کچولی بہادر میں یہ معاہدہ طے پایا تھا کہ قبل خان جو چنگیز خان کا جد امجد تھا اس کی اولاد حکومت کیا کرے گی اور کچولی بہادر جو امیر تیمور کا جد امجد تھا اس کی اولاد سپہ سالاری کرے گی اب ترا چنگیز خان لوگوں کو بولا جاتا ہے جو حکومت کرتے تھے ، امیر تیمور تر نہیں تھا اس لیے اس نے چغتائیوں سے رشتہ جوڑا اور چغتائی خان کی سلطنت کا خان بن گیا س نسبت سے امیر تیمور اور ہندوستان میں حکومت کرنے والا شاہی خاندان اپنے آپ کو چغتائی کہلواتا رہا۔