چغتائی پبلک لائبریری
چغتائی پبلک لائبریری (مئی 2017ء تک) سات ہزار سے دس ہزارکاغذی اور ڈیجیٹل کتابوں کی حامل، چغتائی فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام قائم شُدہ ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے اس کے بانی ڈاکٹر اختر سہیل[1] ہیں ۔[2]اس لائبریری میں عام ارکان افادۂ عام کے لیے دُنیا بھر سے اُردو اور انگریزی زبان میں خالص علوم کی اعلیٰ معیاری کُتُب جمع، منظم اورمحفوظ کی جاتی ہیں اور متعدد ملکی اور غیر ملکی رسائل و جرائد دستیاب ہوتے ہیں۔ وہاں ارکان کی ضروریات کے مطابق نادر اور آرٹ رسالے، ثقافت، سائنس، تعلیم، فقہ، طب اور فلسفے سمیت مختلف النوع مضامین سمیت معاصر کتابیں تقاضا کر کے طلب کر سکتے ہیں جو دو ہفتوں میں مہیا کی جاتی ہیں۔ یہ ایک عوامی لائبریری ہے جس کا بنیادی مقصد نہ صرف طلبہ اور علما کے لیے کتب کی فراہمی کو یقینی بنانا ے بلکہ ساتھ ساتھ زندگی کے ہر شعبے اور معاشرے کے ہر طبقے سے تمام عمر کے افراد اس کی رکنیت حاصل کر سکتے ہیں۔
مطالعاتی مراکز
ترمیممرکزی لائبریری کے دیگر شہروں میں بھی کئی ذیلی مطالعاتی مراکز قائم کیے گئے ہیں، ادارے کے اراکین لائبریری کی ویب گاہ سے کسی بھی کتاب کے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں کہ وہ کون سے مرکز میں موجود ہے۔[3]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Chughtai Public Library catalog[مردہ ربط]
- ↑ Chughtai Foundation seeks to serve humanity
- ↑ "Chughtai Public Library catalog › Results of search with limit(s): 'mc-itype:BK'"۔ 14 اپریل 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مارچ 2018