چلوسک ملوسک سیریز
چلوسک ملوسک سیریز مظہر کلیم نے شروع کی۔ یہ سیریز دو بھائیوں چلوسک اور ملوسک کی کہانیوں پر مشتمل ہے۔ یہ سیریز ایسے دو بھائیوں کی ہے جو مختلف سیاروں وغیرہ پر جاتے ہیں۔ یہ سیریز بچوں کے ادب کا حصہ ہے۔
مصنف | مظہر کلیم |
---|---|
ملک | پاکستان |
زبان | اردو |
کردار
ترمیمایک سائنس دان جس کا نام یوشاکا ہوتا ہے وہ دوسری جنگ عظیم میں جرمنی سے بھاگ جاتا ہے اور کسی بستی میں چلا جاتا ہے۔ وہ مختلف سیاروں اور کہکشاؤں پر جاتا ہے اور ایسی ایسی مخلوقات دیکھتا ہے کہ جو انسان سے بہت مختلف ہوتی ہیں۔یوشاکا کے دو بیٹے چلوسک اور ملوسک ہوتے ہیں۔ چلوسک بڑا بیٹا ہوتا ہے جس کی عمر پندرہ سولہ سال ہوتی ہے اور چھوٹا بیٹا ملوسک ہوتا ہے جو بارہ سال کا ہوتا ہے۔ چلوسک اور ملوسک بہت ذہین ہوتے ہیں ان کے والد یوشاکا نے انھیں سائنسی تعلیم دی ہوتی ہے۔جس کی وجہ سے چلوسک ملوسک ننھے منے سائینس دان بن جاتے ہیں۔
اس سیریز کے پہلی کہانی کا نام چلوسک ملوسک ہے۔
ناول کی لسٹ
ترمیم- چلوسک ملوسک کے ناول کی لسٹ حاضر ہے
- چلوسک ملوسک
- چلوسک ملوسک سبز ستارے میں
- چلوسک ملوسک جنت میں
- چلوسک ملوسک کی شامت
- چلوسک ملوسک اور عمرو عیار
- چلوسک ملوسک طلسم ہوشربا میں
- چلوسک ملوسک اور چھن چھنگلو
- چلوسک ملوسک اور سمندری دیو
- چلوسک ملوسک اور گلاب شہزادی
- چلوسک ملوسک کے دشمن
- چلوسک ملوسک اور ٹارزن
- چلوسک ملوسک ٹارزن اور خطرناک لڑکی
- چلوسک ملوسک اور جلاد بادشاہ
- چلوسک ملوسک اور جناتی قلعہ