چودہ خنجر
چودہ خنجر (انگریزی: 14 Blades) ڈینیل لی کی ہدایات پر مبنی 2010ء کی ایک چینی فلم ہے جس میں ڈونی ین، ژاو وی، سامو ہونگ، وو چن، کیٹ سوئی، قی یووو اور ڈیمین لاو نے اداکاری کی ہے۔یہ فلم چین میں 4 فروری 2010ء کو ریلیز ہوئی تھی اور ہانگ کانگ میں 11 فروری 2010ء کو ریلیز ہوئی تھی۔
چودہ خنجر | |
---|---|
ہدایت کار | |
اداکار | ڈونی ین [1] زاؤ وئی [1] وو چُن [1] کیٹ تسوئی [1] چی یووو [1] |
صنف | ہنگامہ خیز فلم [2]، مارشل آرٹ فلم |
فلم نویس | ڈینیل لی [1] |
دورانیہ | 114 منٹ [3] |
زبان | معیاری چینی |
ملک | عوامی جمہوریہ چین |
موسیقی | ہینری لائی وان مان |
ایڈیٹر | چی انگ کا فائی |
تقسیم کنندہ | نیٹ فلکس |
تاریخ نمائش | 2010 |
مزید معلومات۔۔۔ | |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
آل مووی | v510255 |
tt1442571 | |
درستی - ترمیم |
پلاٹ
ترمیممانگ خاندان کے دور میں شاہی سلطنت بدعنوانی میں مبتلا ہے اور حکمراں بادشاہ ناقابل تسخیر ہے۔ جنی یی وی حکومت کی خفیہ پولیس ہے۔ یتیم بچوں کو بچپن سے زبردست اور پرتشدد ٹریننگ دی جاتی ہے جس سے بڑے ہو کر مضبوط اور مارشل آرٹ کے ماہر بن جاتے ہیں۔ جن یی وی مملکت میں امن و آمان اور استحکام قائم رکھنے کے ذمہ دار ہیں۔ جن یی وی کو ایسے تمام لوگوں کو موت کے گھات اتارنے کی اجازت ہے جو مملکت کے دشمن ہیں، وہ صرف بادشاہ کے خادم ہیں اور بادشاہ کے علاوہ کسی اور کو جوابدہ نہیں ہیں۔جی یی وی کے کمانڈر چنگلونگ کو 14 خنجروں کا میکانیکی بکسہ دیا جاتا ہے جس کی مدد سے وہ اپنے فرائض کو انجام دیتا ہے اور ضرورت پڑنے پر اس کو استعمال بھی کرتا ہے۔جیا جنجونگ شاہی پیادہ ہے مگر بادشاہ کے چچا، شہزادہ قنگ کے ساتھ غداری کا منصوبہ بناتا ہے۔ بادشاہ نے کئی سال قبل چچا کو معزول کر کے اس کے پاؤں کاٹ دیے تھے۔ جیا جنزونگ قنگلونگ کوا حکم دیتا ہے کہ وہ حفاظتی بکسہ شاہی کونسلر ژاو شینیان کے سپرد کر دے۔ ژاو شینیان پر بغاوت کا الزام لگایا جاتا ہے۔ قنلونگ کو بتایا جاتا ہے کہ بکسہ میں کونسلر کا خزانہ موجود ہے۔البتہ قنلونگ پتہ لگا لیتا ہے کہ بکسہ میں شاہی مہر ہے شاہی اتھارٹی کی ایک علامت مانی جاتی ہے جسے جنگژانگ کو شہزادہ چنگ سے تصدیق کرانا ضروری ہے۔ چنلوگ کو اس کا ساتھی جنیی وی دھوکا دیتا ہے اور اس کے ساتھیوں کو ہتھیار بند جوان مار دیتے ہیں۔تب ہی قاتل لڑاکو شہزادی تو تو وہاں آتی ہے۔
کردار
ترمیم- ڈونی ین -چنلونگ
- ژاو وی-چیاوہوا
- سامو ہونگ-شہزادہ چینگ
- وو شون-ریگستان کا جج
- کیٹ سوئی- تو تو
- چی یووو-ژوانو
- ڈیمین لاو-ژاو
- وو ما-چیاو یونگ
- لاو کار ینگ-جیا جنگہونگ
- شینکوان تائی-فوانگ
- شین زائی ہوئی-بائی ہو
پروڈکشن
ترمیمچودہ خنجر کی فلمکاری کی ابتدا 14 مئی 2009ء کو نینگشیا، چین میں ہونی تھی۔[4][5] ڈونی یین کا کہنا ہے کہ اس نے فلم میں ولن کا کردار منتخب کیا کیونکہ وہ ایسے ویلن کا کردار کرنا چاہتے تھے اپنی انسانیت کو تلاش کرتا ہے۔[6]
ریلیز
ترمیمچودہ خنجر کو چین میں اور سنگاپور میں 4 فروری 2010ء کو نمائش کے لیے رکھا گیا اور ہانگ کانگ میں 11 فروری کو نمائش کی گئی۔[7] ہانگ کانگ میں باکس آفس میں فلم نے پہلے ہفتہ میں 317,975 امریکی ڈالر کا کاروبار کیا۔ہانگ کانگ میں اس کا کل کاروبار 984,711 امریکی ڈالر کا رہا۔[8] سنگاپور میں فلم نے خوب دھمال مچایا جہاں دوسرے ہفتہ بھی پہلے نمبر پر رہی اور کل 1,126,692 امریکی ڈالر کا کاروبار کیا۔[9] دنیا بھر میں فلم نے 3,676,875 امریکی ڈالر کا کاروبار کیا۔[10]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ https://www.siamzone.com/movie/m/5731 — اخذ شدہ بتاریخ: 8 جولائی 2016
- ^ ا ب http://www.imdb.com/title/tt1442571/ — اخذ شدہ بتاریخ: 8 جولائی 2016
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/title/tt1442571/
- ↑ http://boxofficemojo.com/movies/intl/?page=&id=_fGAMYEEWAI14BLAD01
- ↑ "Yen enjoyed playing villain"۔ Hollywood Reporter۔ 10 November 2009۔ 27 نومبر 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 ستمبر 2010
- ↑ Elley, Derek (12 May 2010)۔ "14 Blades (錦衣衛)"۔ Film Business Asia۔ 24 مئی 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 ستمبر 2010
- ↑ "14 Blades at chinesemov.com"۔ 29 December 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 دسمبر 2014
- ↑ "Gam yee wai (14 Blades) (2010)"۔ باکس آفس موجو۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 ستمبر 2010
- ↑ "Gam yee wai (14 Blades) (2010)"۔ باکس آفس موجو۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 ستمبر 2010
- ↑ "Gam yee wai (14 Blades) (2010)"۔ باکس آفس موجو۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 ستمبر 2010