چکن نگٹس
چکن نگٹس ایک کھانے کی ڈش ہے جس میں مرغی کے گوشت کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا ہوتا ہے جسے ڈبل روٹی کے چورے میں لپیٹ کر تلا یا بیک کیا جاتا ہے۔ یہ ڈش 1950 کی دہائی میں ایجاد ہوئی۔جدید دور میں چکن نگٹس بہت سے مشہور فاسٹ فوڈ ریستوراں کی مقبول ڈش بن گئی ہے۔چکن نگٹس گھریلو استعمال کے لیے بڑے پیمانے پر فروخت کیے جاتے ہے۔[1]
چکن نگٹس | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
درستی - ترمیم |
تاریخ
ترمیمچکن نگٹس کی ایجاد 1950 کی دہائی میں کارنیل یونیورسٹی کے فوڈ سائنس کے پروفیسر رابرٹ سی بیکر نے کی ۔ چکن کے ٹکڑے کو آمیزے میں لپیٹ کر ڈیپ فرائی کیا جاتا تھا۔ شروع میں اسے "چکن کرسپی"بھی کہا جاتا تھا۔
غذائی معلومات
ترمیمچکن نگٹس کو عام طور پر چربی دار، غیر صحت بخش خوراک سمجھا جاتا ہے۔ </ref>[2]امریکن جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں دو امریکی فاسٹ فوڈ چینز کے چکن نگٹس کی ترکیب کا تجزیہ کیا گیا۔ جس سے یہ معلوم ہوا کہ اس میں چربی برابر یا زیادہ تناسب میں ہوتی ہے۔مصنفین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ "چکن نگٹس زیادہ تر موٹے ہوتے ہیں اور ان کا نام ایک غلط نام ہے۔"
متبادل
ترمیمکچھ فاسٹ فوڈ ریستورانوں نے سبزی خور متبادل نگٹس تیار کرنے شروع کیے ہیں۔مکڈونلڈ نے پھلیوں سے بنے ہوئے مک گارڈن پیش کیے ہیں ۔
اجزاء
ترمیم- بنا ہڈی چکن
- ڈبل روٹی
- ادرک لہسن پیسٹ
- سویا ساس
- سفید مرچیں
- لال مرچ
- نمک ایک چمچ
- تیلا
- انڈہ
- دودھ
ترکیب
ترمیمڈبل روٹی کے کنارے کاٹ کر درمیان سے بریڈ کے پیس کرکے اسے مشین میں اچھی طرح پیس کر اس میں سفید مرچ ، سرخ مرچ ، سویا ساس شامل کر کے دوبارہ پیس لیں۔
انڈا اور دودھ, نمک شامل کرکے ملا لیں اور پھر پسی ہوئی ڈبل روٹی لپیٹ کر چکن نگٹس تیار کر لیں۔
ثقافت
ترمیمچکن نگٹس مختلف کھانوں کے چیلنجز میں بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔چکن نگٹس بچوں کی مقبول ڈش ہے یہاں تک کہ اس موضوع پر فلم بھی بنی ہے جو ایک گریڈ اسکول کے بچے کے بارے میں ہے اس فلم میں وہ بچہ وائرس سے متاثر چکن نگٹ کھاتا ہے یہ وائرس کم عمر بچوں کو زومبی بنا دیتا ہے۔ تھامس ویلبورن کے پاس تین منٹ میں سب سے زیادہ چکن نگٹس (746 گرام یا تقریباً 42 چکن نگٹس) کھانے کا عالمی ریکارڈ ہے۔ ٹویٹر پر، 2017 کی سب سے زیادہ ریٹویٹ کی جانے والی ٹویٹ کارٹر ولکرسن کی طرف سے کی گئی تھی جس نے وینڈی سے پوچھا کہ انھیں ایک سال کے لیے مفت نگٹس کی پیشکش کرنے میں کیا قباحت ہے۔ اس ٹویٹ نے 3.5 ملین سے زیادہ ری ٹویٹس بنائے
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Emelyn Rude (2016)۔ Tastes like Chicken۔ Pegasus Books Ltd.۔ صفحہ: 149–165۔ ISBN 978-1-68177-163-2
- ↑ Toby Amidor, R.D. C.D.N.۔ "Chick nuggets: Are they healthy?"۔ Healthy Eats۔ Food Network۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اکتوبر 2017