چک خاندان ایک شاہی خاندان تھا جس نے شاہ میر خاندان کے بعد کشمیر کے خطے پر حکمرانی کی۔ چک کی ابتدا واضح نہیں ہے ، کچھ کا دعوی ہے کہ وہ اصل میں گلگت ہنزہ علاقے کے رہائشی تھے۔ لیکن چک خاندان اہل تشیع تھے اور ایران سے ہوتے ہوئے لوہرکوٹ سے ہوتے ہوئے کشمیر تک پہنچے 1550 کے بعد یہ خاندان مختلف شیعہ سنی فسادات میں شامل رہا جس میں کاجی چک نام نمایاں ہے جس نے جمعیت ماگرراؤں کے ساتھ اقتدار کی خاطر جنگ وجدل رکھا اور چک خاندان کامیاب بھی ہوا ماگرے جس کو تاریخی اوراق میں ماگریون لکھا گیا ہے چک خاندان نے 1561 سے لے کر 1586 تک حکومت کی۔ قاضی چک کو پہلے چک حکمران کے طور پر کہا جاتا ہے۔[1][2]

حوالہ جات ترمیم

  1. "explained-a-short-history-of-kashmir-before-the-mughals-5886523/"۔ Indian Express 
  2. Kashmir, is There a Solution۔ https://books.google.co.in/books?id=6TxuAAAAMAAJ&q=first+chak+ruler&redir_esc=y۔ ISBN 978-81-7341-139-7