چک نمبر 137 گ ب
چک نمبر 137گ ب(نانک کوٹ) تحصیل سمندری ضلع فیصل آباد، شہر سمندری سے 4کلومیٹر پر شمال کی جانب واقع ہے۔ چک نمبر 137گ ب کی آ بادی تقریباً 4500افراد پر مشتمل ہے۔ اس گاؤں میں لڑکیوں کے لیے ایک ایلمینٹری اسکول اور لڑکوں کے لیے ایک پرائمری اسکول موجود ہے اس کے علاوہ ایک پرائیویٹ اسکول (قائد اعظم ایلمینٹری اسکول فار بوائز اینڈ گرلز) بھی موجود ہے۔ زیادہ تر راجپوت برادری سے تعلق رکھنے والے لوگ آباد ہیں اس کے علاوہ گجر، جٹ بھی آ باد ہیں۔