ضلع فیصل آباد
ضلع فیصل آباد پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک ضلع ہے۔ اس کا مرکزی شہر فیصل آباد ہے۔ 2005ء میں ملک کے دوسرے بڑے شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نظام لاگو کیا گیا، جس کے مطابق اسے 8 مختلف ٹاؤنز میں تقسیم کر دیا گیا۔ ماضی کی تحصیلیں بھی اس نئے نظام کے تحت ٹاؤن کا درجہ پا گئیں۔[2]
ضلع فیصل آباد | |
---|---|
نقشہ |
|
انتظامی تقسیم | |
ملک | پاکستان [1] |
دار الحکومت | فیصل آباد |
تقسیم اعلیٰ | فیصل آباد ڈویژن |
متناسقات | 31°25′05″N 73°04′39″E / 31.418083333333°N 73.077575°E |
قابل ذکر | |
جیو رمز | 1179399 |
درستی - ترمیم |
1998ء میں اس کی آبادی کا تخمینہ 54,29,547 تھا۔ ضلع فیصل آباد میں عمومی طور پر اردو، پنجابی وغیرہ بولی جاتی ہیں۔ اس کا رقبہ 5856 مربع کلومیٹر ہے۔
ضلع کا قیام
15 نومبر 1904ء کو گزٹ نوٹیفیکیشن جاری ہوا کہ لیفٹیننٹ گورنر کے حکم پر یکم دسمبر 1904ء سے جھنگ کی تحصیل لائل پور، سمندری اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کو یکجا کرتے ہوئے ایک نئے ضلع لائل پور کا قیام عمل میں لایا جائے۔
محل وقوع
اس ضلع کے شمال میں حافظ آباد اور شیخوپورہ، مشرق میں ننکانہ اور ساہیوال، جنوب میں ساہیوال اوکاڑہ، مغرب میں جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اضلاع واقع ہیں۔
فہرست ٹاؤن
نقشہ فیصل آباد سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ |
2
|
اسے انتظامی طور پر 8 ٹاؤنز میں تقسیم کیا گیا ہے، جو درج ذیل ہیں:
تحصیلیں
حوالہ جات
- ↑ "صفحہ ضلع فیصل آباد في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 نومبر 2024ء
- ↑ فیصل آباد سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ٹاؤنز آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ faisalabad.gov.pk (Error: unknown archive URL) از ویب گاہ حکومت فیصل آباد