چہل ابدال پہاڑ کی چوٹی پرایک مزار جوراولپنڈی ڈویژن کے میدانی علاقوں میں سب سے اونچی پہاڑ کی چوٹی تصور کی جاتی ہے ۔
علاقہ جھنگڑ میں بشارت کے قریب چہل ابدال نامی مزار کی نسبت سے پہاڑ کو بھی چہل ابدال کہتے ہیں جو37 سو فٹ بلند ہے یہاں سے پورے راولپنڈی ڈویژن کے شہروں کا جہاں تک نظر جاتی ہے نظارہ کیا جا سکتا ہے اس مزارپر پیدل جانے کے لیے پگڈنڈی نما راستہ موجود ہے جو نہائیت خوبصورت ہے۔اور ساتھ ہی موٹر سائیکل،کار اور جیپ کے لیے کچی پتھریلی روڈ نما راستہ بھی بنا دیا گیا ہے اس مزار پر چڑھتے ہوئے کئی خوبصورت مقام آتے ہیں بلکہ ایک موقع پر یہاں پر پتھروں کا باغ بھی بڑا منفرد اور عجیب نقشہ پیش کرتا ہے اور اس باغ میں ہر قسم کا خوبصورت پتھر موجود ہے یہ اس علاقے کا ایک بڑا تفریحی مرکزہے اونچا ہونے کی وجہ سے یہاں پر سخت گرمیوں میں موسم کافی خوشگوار رہتا ہے۔اس مزار سے منسلق گھنے جنگل میں مختلف قسم کے جنگلی حیات بھی موجود ہیں جن میں نایاب قسم کے ہرن اور تیتر بھی شامل ہیں علاقہ جھنگڑ میں کئی اور خوبصورت مقام بھی ہیں [1]

حوالہ جات ترمیم

  1. "آرکائیو کاپی"۔ 02 اپریل 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 دسمبر 2016