چیتا
چیتا (سنسکرت کے لفظ چترکا سے بنا ہے) بلی کی نسل(Felidae) سے تعلق رکھتا ہے۔ شکار کرتے وقت اس کا زیادہ تر انحصار رفتار پر ہوتا ہے جو 120 کلومیٹر فی گھنٹہ یعنی 70 میل فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ یہ رفتار کرۂ ارض پر اور کوئی جانور نہیں پا سکتا۔ چیتا 0 سے 100کلومیٹر کی رفتار صرف 3.5 سیکنڈ میں حاصل کر لیتا ہے۔
وضاحت
ترمیمچیتے کے جسم کا رنگ گلابی مائل اور کالے رنگ کے دھبے ہوتے ہیں۔ سر چھوٹا اور دم لمبی ہوتی ہے۔ دم کو بھاگتے وقت توازن balance برقرار رکھنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ ایک بالغ چیتے کا وزن تقریباً 65 کلوگرام تک ہوتا ہے۔ اگر اس کو قید میں رکھا جائے تو اس کی نسل کے پھیلاؤ میں کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس کی کھال کی خوبصورتی اور قیمتی ہونے کی وجہ سے اس کا غیر قانونی طور پر شکار کیا جاتا ہے۔ موجودہ پابندیوں اور سختیوں کی وجہ سے اس کے شکار میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ لیکن افریقہ میں غربت کی وجہ سے پھر بھی کچھ شکاری پکڑے جانے کا خطرہ مول لیتے ہوئے ان خوبصورت جانوروں کا شکار کرتے ہیں۔