چینی اساطیر تخلیق
چینی اساطیر تخلیق ابتدائے کائنات و حیات اور زمین و زمن سے متعلق قدیم چینی عقائد و تصورات ہیں۔
قدیم چینیوں کے نزدیک تخلیق عبارت تھی ابتری وفساد(Chaos) میں نظم و ترتیب پیدا کرنے سے۔ چنانچہ تیسری صدی قبل مسیح کی ایک داستان کے مطابق شمالی سمندر کا بادشاہ ہُو اور جنوبی سمندر کا بادشاه شُو وسطی سمندر کے با دشاہ ہُون تُون کے علاقے میں وقتا فوقتا آپس میں ملا کرتے تھے۔