ڈانڈیا راس (انگریزی: Dandiya Raas) ایک سماجی اور مذہبی لوک رقص ہے جو بنیادی طور پر بھارت کی ریاست گجرات کی دین ہے۔[1][2] یہ رقص جدید طور پر گجرات کے علاوہ شمالی ہند اور جنوبی ہند کے کئی حصوں میں بے حد مقبول ہو چکا ہے۔[3] بھارت کا یہ رقص پاکستان میں بھی دیکھا گیا ہے۔ یہاں اولًا یندو اقلیت میں یہ رائج تھا۔ پھر یہ میل ملاپ کی تقاریب میں مشترکہ رقص بنا اور بعد میں تو یہ کچھ مسلمان حلقوں کے یہاں اپنے طور پر کافی مقبول ہوا۔

بنگلور شہر میں ڈانڈیا راس رقص کا مظاہرہ

رقص کی جاذبیت ترمیم

اس رقص میں عمومًا لڑکے اور لڑکیاں ڈانڈیا یا لکڑیوں کے سہارے ناچتی ہیں۔ یہ عمومًا نوراتری کے دنوں میں مقبول اور رائج ہے۔ اس رقص کے لیے بھارت کے کچھ حصوں میں خصوصی کلاسوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ کچھ جگہوں پر اس کے لیے ٹیوشن فیس پانچ سو روپیے تو کہیں کہیں بیس ہزار روپیے تک ادا کیے جاتے ہیں۔[4]


ڈانڈیا اور ضبط حمل ترمیم

2019ء کے ایک تعلیمی تجزیہ کیا گیا جس میں سورت شہر کے 133 کالج کے طلبہ سے نوراتری اور ڈانڈیا رس اور اسی سے متصل نوجوانوں کی ڈیٹنگ کا مطالعہ کیا گیا۔ اس سے یہ بات آشکارا ہوئی ہے کہ جائزے میں شامل بیش تر شرکاء نے یہ رائے دی کہ نوجوانوں کو نوراتری اور ڈانڈیا کے دنوں میں ڈیٹنگ خوب صورت اجنبیوں کے ساتھ کرنا چاہیے۔ اس میں بھی چونکا دینے والا انکشاف موجود تھا کہ ان شرکاء کے والدین اس بات سے واقف تھے کہ وہ ڈیٹنگ پر جا رہے تھے۔ ان نوجوانوں میں ضبط حمل کی تدابیر سے اچھی خاصی واقفیت تھی[5]، جس کی وجہ سے گجرات ریاست اور کچھ جگہوں میں ان دنوں میں کنڈوم کی بکری کافی بڑھی ہوئی پائی گئی ہے۔


مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. International Society for Music Education (1984)۔ ISME Yearbook (بزبان انگریزی)۔ B. Schott's Söhne۔ صفحہ: 118 
  2. Khyāta: itihāsa, kalā, evaṃ saṃskr̥ti kī śodha patrikā (بزبان ہندی)۔ Marubhūmi Śodha Saṃsthāna۔ 2002۔ صفحہ: 240 
  3. "آرکائیو کاپی" (PDF)۔ 10 اگست 2017 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 فروری 2021 
  4. "Dating Patterns of Young Adults during Navratri Festival of India in the City of Surat"۔ 18 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 فروری 2021