لوک رقص (انگریزی: Folk dance) رقص کی وہ قسم ہے جس میں کسی خاص علاقہ یا قبیلہ کی ثقافت کی عکاسی ہوتی ہے۔[1] ایسا نہیں ہے کہ تمام قبائلی رقص لوک رقص کے زمرے میں آتے ہیں۔ مثلاً رسمی رقص لوک رقص کی قسم میں شامل نہیں ہے۔ رسمی رقص کو عموما مذہبی رقص کہا جاتا ہے کیونکہ اس کا ایک خاص مقصد ہوتا ہے۔ مگر اسی رقص میں اگر ثقافت کا عکس پایا جائے تو اسے نسلی یا روایتی رقص کہا جاتا ہے۔ اس تعلق سے تمام لوک رقص نسلی رقص کہلاتے ہیں۔ کچھ رقص نسلی حدود بلکہ لوک حدود سے نکل جاتے ہیں جیسے پولکا، ایسی صورت میں نسلی خصوصیات کو شمار بہت آسان ہوجاتا ہے اور اسے نسلی رقص ہی کہا جاتا ہے۔

ارجنٹائن کا لوک رقص ملامبو
بلنسیہ کا روایتی رقص

پس منظر

ترمیم

لوک رقص مندرجہ ذیل تمام یا چند خصوصیات ہوتی ہیں؛

  • تمام رقاص بنا کسی تربیت کے کسی سماجی تقریب کے موقع جمع ہوتے ہیں اور روایتی موسیقی پر ناچتے ہیں۔
  • رقاص عموما کسی اسٹیج کا نہیں جاتے گوکہ بعد میں انہین اسٹیج یا کسی خاص پروگرام میں مدعو کیا جا سکتا ہے۔
  • لوک رقص میں کوئی نیا بدلاو یا تخلیق نہیں ہوتی ہے بلکہ ان میں مختلف بین الاقوامی ثقافت کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔
  • نئے رقاص دوسروں کو دیکھ کر سیکھ جاتے ہیں اور انھیں کسی رسمی تربیت کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

نگار خانہ

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Definition of FOLK DANCE"۔ www.merriam-webster.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جنوری 2020