ڈاکٹر اعظم بنگلزئی (سئنیر سرجن) 12 دسمبر 1960ء کو کوئٹہ میں حاجی محمد عالم کے ہاں پیدا ہوئے آپ کا قبائلی تعلق بنگلزئی قبیلے سے ہے اردو اور براہوئی میں شاعری کرتے ہیں اس کے علاوہ پشتو، فارسی؛ انگریزی زبانیں جانتے ہیں آپ نے ماسٹر آف سرجری کیا ہے اور گولڈ میڈلسٹ ہیں۔آپ کا تعلق انتہائی غریب گھرانے سے ہے آپ نے اپنی تعلیم کے دوران جب ایم بی بی ایس کر رہے تھے تو دن کو اسی بی ایم سی (بولان میڈیکل کالج ) میں پڑھتے اور رات کو 30 روپے پر مزدوری کرتے تھے آج اللہ پاک نے اس کا ثمر دیا کہ اب وہ ادارہ میڈیکل یونیورسٹی ہے اور آپ اس میں سینئر سرجن ہیں ان کا کلام (ویدن) 2005ء میں شائع ہوا۔ان کے دو تین اردو شعری مجموعے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ [1]

حوالہ جات ترمیم

  1. حوالہ از( مشاہیر بلوچستان۔سید خورشید افروز۔ص62)