ڈاکٹر الف انصاری
ڈاکٹر الف انصاری (Dr. Alif Ansari) کا اصل نام اشتیاق احمد انصاری ہے۔والد محترم کا نام عبد الرحمٰن اور والدہ کا نام آمنہ خاتون ہے۔ ولادت 16؍ جنوری 1946ء کو مانک تلہ باگماری (کلکتہ) میں ہوئی۔کلکتہ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی۔ پیشہ درس و تدریس (ہائر سکنڈری اسکول)۔ ملازمت سے سبکدوش ہو کر ایک خادمِ اردو کی حیثیت سے ادبی فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ اردو دنیا میں ایک ادیب اور محقق کی حیثیت سے محتاجِ تعارف نہیں۔ ادیب و محقق کی حیثیت سے انھیں ادبی دنیا میں ایک معتبر مقام حاصل ہے۔ ملک کے مشاہیر ادبی‘ علمی‘ سماجی‘ سیاسی اور فلمی شخصیات نے ان کے فکر و فن کا اعتراف بڑے واشگاف انداز میں کیا ہے جو ادبی سطح پر ان کے بلند مقام کا پتہ دیتا ہے۔ نیز اپنے عہد کے ایک مشہور فٹ بال کھلاڑی بھی تھے۔ انھیں شہرہ آفاق کلب ’’محمڈن اسپورٹنگ کلب (کلکتہ) میں کھیلنے کا شرف بھی حاصل ہے۔
ڈاکٹر الف انصاری کی کتابوں پر مشاہیر کے تاثرات
ترمیمڈاکٹر الف انصاری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | اشتیاق احمد انصاری |
پیدائش | 16؍ جنوری 1946ء مانک تلہ، کلکتہ (مغربی بنگال)‘ انڈیا |
عرفیت | الف انصاری |
مذہب | اسلام |
والد | عبد الرحمٰن انصاری |
والدہ | آمنہ خاتون |
عملی زندگی | |
قلمی نام | الف انصاری |
پیشہ | درس و تدریس (سبکدوش معلّم ہائر سکنڈری اسکول) |
کارہائے نمایاں | سترہ تصانیف جن میں شعرائے بنگالہ، نثر نگارانِ بنگالہ اور شاعراتِ بنگالہ کافی مشہور و مقبول ہوئیں |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
شمس افتخاری مرحوم نے آپ کے فن اور شخصیت پر ایک کتاب بنام ’’ڈاکٹر الف انصاری-حیات اور کارنامے‘‘ شائع کر کے ان کی ہمہ جہت صفات کا اعتراف کیا ہے۔ جس میں ڈاکٹر الف انصاری کے فن اور شخصیت پر مشاہیر اہلِ قلم کے مضامین اور تاثرات شامل ہیں۔
ڈاکٹر الف انصاری کی اب تک سترہ تصنیفات و تالیفات شائع ہو چکی ہیں۔ الف انصاری کی ہر ایک کتاب پر مشاہیر اہلِ قلم کے تاثرات ملاحظہ فرمائیں:
موسیقار نوشاد علی (مرحوم) ممبئی
ترمیمالف انصاری صاحب نے نیشنل فٹ بال کوچ سید عبد الرحیم کے فن اور شخصیت کو تفصیل سے لکھ کر اجاگر کیا ہے۔ اردو میں اسپورٹس مین کی شخصیت پر کتابیں تقریباً نہیں ملتیں۔ اس لیے الف صاحب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ آپ کی بے پناہ محبت کا میں قائل ہوں۔ اس کتاب میں آپ نے نہایت حسن و خوبی کے ساتھ اپنے تجربے کو استعمال کیا ہے۔ آپ کی تحریر کافی دلچسپ ہے۔ خدا کرے آپ کی عزت رہے۔
(آنجہانی) پی۔ کے بنرجی‘ سابق اولمپئین اور نیشنل فٹ بال کوچ
ترمیمالف انصاری صاحب نے ہندستانی فٹ بال کھلاڑی سیّد عبد الرحیم (میرے استاد) پر اردو زبان میں کتاب لکھ کر اچھا کام انجام دیا ہے۔ جب کہ یہ کام ہم شاگردوں کا تھا۔ ہم سوچتے رہ گئے اور الف انصاری صاحب بازی لے گئے۔ ہم شاگردان الف انصاری صاحب کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے نئی نسل کو سید عبد الرحیم صاحب سے متعارف کرایا۔ یوں تو اسپورٹس مین کے فن اور شخصیت پر ہندی‘ انگریزی اور بنگلہ زبانوں میں کتابیں ملتی ہیں لیکن اردو میں کسی فٹ بال کھلاڑی یا فٹ بال کوچ پر لکھی گئی الف انصاری صاحب کی یہ پہلی کتاب ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر عنوان چشتی (مرحوم)‘ جامعہ نگر نئی دہلی
ترمیمالف انصاری کی کتاب ’’اسپورٹس کی دنیا‘‘ زبان و بیان کا شاہکار اور تحقیقی ریاضت کا آئینہ ہے ۔ انھوں نے اپنے کھیل کے تجربات کو اردو کی ادبی زبان میں پیش کر کے ایک اہم اور جرأت مندانہ اقدام کیا ہے۔ الف انصاری نے اردو میں مختلف کھیل کے موضوع پر ایک دستاویزی کتاب ’’اسپورٹس کی دنیا‘‘ لکھ کر ایک ادبی کارنامہ انجام دیا ہے۔ میں دل کی گہرائیوں سے اس کتاب کا خیر مقدم کرتا ہوں۔
پدم شری بیکل اُتساہی‘ سابق ممبر راجیہ سبھا‘ رام پور
ترمیمڈاکٹر الف انصاری کی تحقیقی کتاب ’’شاعراتِ بنگالہ- حیات اور خدمات‘‘فردوسِ نظر ہوئی۔ اللہ نظرِ بد سے بچائے ۔ ان کی یہ کوشش لازوال ہے۔ مجھ جیسے طالب علم کے لیے معلوماتی دستاویز ہے۔ کتاب ملتے ہی الف سے ے تک پڑھ لیا۔ اسے ان کا تحقیقی مقالہ کہوں یا کارنامہ۔ آئندہ کے پراجیکٹوں کے لیے مثالی حیثیت کے لیے تمنا کرتا ہوں۔