ڈاکٹر اے کیو خان انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنسز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی
نومبر 2000ء میں پاکستان کے معروف سائنس دان اور کے آر ایل کے گذشتہ چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہوٹہ میں ڈاکٹر اے کیو خان انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنسز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (ککسٹ) کا افتتاح کیا۔[1]
بانی | ڈاکٹر اے کیو خان |
---|---|
قیام | 2000 |
توجہ | کمال اور پیشہ ورانہ نوعیت (perfection and professionalism) |
مقام | راولپنڈی ڈویژن، کہوٹہ، پاکستان |
ویب سائٹ | http://kicsit.edu.pk/?page_id=560 |
ابتدا میں ککسٹ نے کمپیوٹر سائنس میں بیچلرز کا پروگرام متعارف کیا جو گومل یونیورسٹی کے تحت ملحقہ تھا۔ بعد میں بی ای آئی ٹی (انجینئری اِن انفارمیشن ٹیکنالوجی) کی چار سالہ ڈگری یونیورسٹی آف انجینئری ٹیکسلا کے ذریعے شروع کرائی۔ بعد میں اس ڈگری کو بی ایس آئی ٹی کی ڈگری میں تبدیل کر دیا گیا اور یہ نیشل کمپیوٹنگ ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کے ذریعے تصدیق شدہ ہے۔[1]
سال 2015ء میں بی ایس سی ای کے نام سے نئے ڈگری پروگرام کا آغاز بھی کیا گیا۔
اعزازات اور ایوارڈ
ترمیمککسٹ کے طلبہ ہر سال مختلف یونیورسٹیز کے مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں۔ ان مقابلوں میں سپیڈ پروگرامنگ، ورڈ پریس، گرافک ڈیزائننگ، گیمنگ، وائرنگ وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد ہوتے ہیں۔ اب تک ککسٹ کے طلبہ و طالبات مختلف مقابلوں میں حصہ لے کر نمایاں مقام بھی حاصل کر چکے ہیں جن کا تعلق قومی سطح پر منعقد ہونے والے سافٹ ویئر مقابلہ جات، کوئز مقابلہ جات اور سافٹ ویئر منصوبہ جات سے ہے۔