ڈاکٹر شاہدہ سردار ایک شاعرہ ، افسانہ نگار ، سفر نامہ نگار ، مضمون نگار ، محققہ اور ایک سوشل ایکٹیوسٹ ہیں

پیدائش

ترمیم

ڈاکٹر شاہدہ شاہین خٹک المعروف ڈاکٹر شاہدہ سردار یکم جنوری 1978ء کو ڈاکٹر زر بادشاہ خٹک کے ہاں پشاور میں پیدا ہوئیں۔

تعلیم

ترمیم

ابتدائی تعلیم پشاور ہی میں حاصل کی۔

عملی زندگی

ترمیم

وہ پیشے کے لحاظ سے ریڈیالوجسٹ ہیں۔ بنیادی طور پر ان کا تعلق کرک سے ہے مگر عرصہ دراز سے پشاور میں مقیم ہیں۔

MAPC کے نام سے ایک این جی او چلاتی ہے جس میں انھوں نے انسانیت کی بڑی خدمت کی ہے ۔ یہ سلسلہ مئی 2011ء تا حال جاری ہے۔ وہ مختلف ادبی فورم کی ممبر ہیں۔ ڈاکٹر شاہدہ سردار کو ادبی میدان میں آسٹریلیا میں پشاور اور پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

ڈاکٹر شاہدہ سردار گھر ہستی کے فرائض سنبھالنے کے ساتھ ، پیشہ ورانہ زندگی ، مشاعروں ، ریڈیو ، ٹی وی پروگراموں میں شرکت سمیت کسی بھی ادبی محفل سے غیر حاضر نہیں ہوتیں۔ انھوں نے اپنی مصروف ترین زندگی کے باوجود ادب تخلیق کرنا نہیں چھوڑا اور نہایت قلیل عرصے میں چار کتابوں کی مدد سے ادبی چمن کو سرسبز و شاداب رکھا۔

تصانیف

ترمیم

ان کتب میں شاعری کا مجموعہ "ہوا کی سرگوشی” ، حب الوطنی پر مشتمل نظموں کا مجموعہ "مہکتی دھرتی سلگتی سانسیں”، افسانوی مجموعہ "کرب زیست” اور بھارت کا سفرنامہ "دیوار کے اس پار” شامل ہیں۔ ان کی پانچویں تخلیق "چراغ آگہی” کے نام سے بہت جلد منظر عام پر آنے والی ہے جو شعری مجموعہ ہے۔