ڈاکٹر محمد رفیع الدین
ماہر اقبالیات
پیدائش
ترمیمڈاکٹر محمد رفیع الدین 1904ء میں ریاست جموں و کشمیر کے شہر جموں میں پیدا ہوئے۔
تعلیم
ترمیمابتدائی تعلیم یہیں حاصل کی۔ ایف ایس سی نان میڈیکل میں، بی۔ اے فارسی میں آنرز اور 1934ء میں ایم اے عربی میں کیا۔
عملی زندگی
ترمیم1927ء سے 1932ء تک سری پر تاپ کالج سری نگر میں عربی اور فارسی کے پروفیسر رہے۔ پرنس آف ویلز کالج جموں میں بھی 12 سال تک تدریس کے شعبہ سے وابستہ رہے۔ اس دوران (1942ء) میں انگریزی کتاب ‘‘آئیڈیالوجی آف دی فیوچر’’ لکھی۔ ڈاکٹر صاحب کا ڈاکٹریٹ کا موضوع بھی یہی تھا۔ 1945ء سے 1947ء تک ڈاکٹر صاحب سری کرن سنگھ جی انٹر کالج میرپور جموں کشمیر کے پرنسپل رہے۔ تقسیم ہند کے ہنگاموں کی وجہ سے گورنمنٹ انٹرمیڈیٹ کالج میرپور بند ہو گیا تو ڈاکٹر صاحب لاہور منتقل ہو گئے۔ یہیں سے پاکستان کے حلقہ علم و ادب میں ان کا سفر شروع ہوتا ہے۔ 1948ء تا 1953ء لاہور میں محکمہ اسلامک ری کنسٹرکشن و انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک کلچر میں ریسرچ آفیسر رہے۔ 1953ء سے 1965ء تک اقبال اکیڈمی کراچی کے ڈائریکٹر رہے۔ 1965ء میں ‘‘فرسٹ پرنسپلز آف ایجوکیشن’’ پر مقالہ پیش کر کے ڈاکٹر آف لٹریچر کا اعزاز حاصل کیا۔ 1966ء سے 1969ء تک ‘‘ڈائریکٹر آل پاکستان اسلامک ایجوکیشن کانگرس لاہور’’ کی ذمہ داریاں نبھائیں۔
وفات
ترمیم1969ء میں 65 برس کی عمر میں کراچی میں ٹریفک کے ایک حادثے میں داعی اجل کو لبیک کیا۔ اور سیالکوٹ میں دفن کیے گئے۔
تصانیف
ترمیم(1) آئیڈیالوجی آف دی فیوچر،
(2) قرآن اور علم جدید
(3) ‘‘حکمت اقبال’’
(4) پاکستان کا مستقبل
(5) روح اسلام
(6) اسلامی نظریہ تعلیم
(7) اسلام اور سائنس ۔
8۔ Manifesto of Islam
9۔ Frist Principles of Education
10۔ Fallacy of Marxism
11۔ The meaning and Purpose of Islamic Research
12۔ Potencial Contribution of Islam to World Peace