ماہر زراعت و خوراک

تعلیم

ترمیم

ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے 1994ء میں زرعی یونیورسٹی ، فیصل آباد سے پلانٹ بریڈنگ اور جینٹکس میں ڈاکٹریت کی ڈگری حاصل کی۔ 2004ء میں انھوں نے امریکا کی یونیورسٹی آف جارجیا سے فل برائٹ پوسٹ ڈاکٹریٹ اسکالرشپ حاصل کی۔

عملی زندگی

ترمیم

1987ء میں تحقیقاتی ادارہ برائے کپاس ، فیصل آباد میں بطور اسسٹنٹ ریسرچ آفیسر خدمات انجام دیں۔ 2006ء میں وہ زرعی بائیو ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فیصل آباد کے ڈائریکٹر بنے۔

ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے ایوب ایگی کلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فیصل آباد کے بطور ڈائریکٹر 4 نومبر 2020ء تا 26 نومبر 2021ء خدمات انجام دیں ،[1]

اعزاز

ترمیم

انھیں 2009ء میں وزارت خوراک و زراعت سے "بہترین سائنس دان ایوارڈ" ملا۔

تحقیق

ترمیم

ڈاکٹر محمد ظفر اقبال نے کپاس کی اہم اقسام جیسے ایف ایچ - 87 ، ایف ایچ۔ 945 ، ایف ایچ -634، ایف ایچ - 900، ایف ایچ - 901، ایم این ایچ -329، ایم این ایچ -5522، ایم این ایچ -554 اور آلو کی ایک قسم ایس ایچ-5 کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔ انھوں نے اعلیٰ امپکٹ فیکٹر والے بین الاقوامی اور ایچ ای سی سے تصدیق شدہ تحقیقاتی شماروں میں 70 سے زیادہ تحقیقی مقالے شائع کیے

  1. https://aari.punjab.gov.pk/urdu/dr_zaffar_directors