ڈاکٹر سید معین الحق ولد سید مجیب الحق 7 دسمبر 1901ء کو مراد آباد میں پیدا ہوئے، مسلم یونیورسٹی علی گڑھ میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہیں تاریخ کے استاد رہے، قیام پاکستان کے بعد پاکستان آگئے اور کراچی میں اردو کالج سے وابستہ ہوئے 1950ء کو پاکستان ہسٹاریکل سوسائٹی کی بنیاد رکھی، اس کے ڈائریکٹر ریسرچ رہے، تصانیف میں تاریخ فیروز شاہی کا اردو ترجمہ، طبقات ابن سعد کا انگریزی ترجمہ، شہزادہ اورنگزیب عالمگیر، قابل ذکر ہیں، 20 اکتوبر 1989ء کو وفات پاگئے،


حوالہ جات ترمیم