ڈراؤنا خواب

کابوس . یہ وہ بیماری ہے جس میں مریض کو نیند کی حالت میں ایسا معلوم ہوتا ہے .جیسے سینے پر بہت بڑا بوجھ رکھ دیا گیا ہو یا گلا دبا کر گھونٹ دیا گیا ہ

ڈراؤنا خواب یا کابوس ایک ایسا خواب ہوتا ہے جو اپنی جملہ نوعیت کے حساب سے ناگفتہ بہ ہے۔ اس خواب کی وجہ سے دماغ میں سخت جذباتی رد عمل رونما ہو سکتا ہے، جس میں خوف اور ناامیدی، تجسس اور گہرا صدمہ شامل ہو سکتا ہے۔ خواب میں کئی پریشان کن صورت حال، نفسیاتی یا جسمانی خوف یا کوئی اور چونکانے والی بات ممکن ہے۔ ڈراؤنے خوابوں کے متاثرین بے چینی کی حالت میں اٹھتے ہیں اور کم از کم ایک مختصر وقت تک وہ دوبارہ سو نہیں پاتے۔

ڈراؤنے خوابوں کے جسمانی وجوہ بھی ممکن ہیں جیسے کہ غیر آرام دہ یا عجیب و غریب حالت میں سونا، بخار کا ہونا یا پھر نفسیاتی وجوہ ممکن ہیں جیسے کہ تناؤ، تجس اور کئی ڈرگوں کے غیر متوقع رد عمل بھی ممکن ہیں جیسے کہ پی سیلوسائبین کھمبی (Psilocybin mushroom) کے لینے کے بعد کا اثر۔ یہ کھمبی اگر سونے سے پہلے لی جائے تو یہ جسم کے میٹابولزم اور دماغ کی فعالیت کو بڑھا دیتی ہے۔ اس سے ڈراؤنے خواب آتے ہیں۔

متواتر ڈراؤنے خوابوں کے لیے طبی مدد درکار ہو سکتی ہے، کیوں کہ یہ نیند کے لینے پر اثر انداز ہوتے ہیں اور بے خوابی کی کیفیت پیدا کر سکتے ہیں۔[1]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Stephen,، Laura (2006)۔ "Nightmares"۔ Psychologytoday.com۔ مؤرشف من الأصل في 2007-08-31 {{حوالہ رسالہ}}: الاستشهاد بدورية محكمة يطلب |دورية محكمة= (مساعدة) والوسيط غير المعروف |deadurl= تم تجاهله (مساعدة)صيانة الاستشهاد: علامات ترقيم زائدة (link)

مزید مطالعات

ترمیم

  ویکی ذخائر پر Nightmares سے متعلق تصاویر