ڈسٹرکٹ جیل راولپنڈی جو راولپنڈی کی ضلعی عدالتوں کے سامنے واقع تھی۔ اسے 1882ء میں 34.14 ہیکٹر (84.4 ایکڑ) کے رقبے پر قائم کیا گیا تھا۔ یہ جیل آزادی کے بعد 18 دیگر جیلوں کے علاوہ پنجاب کے محکمہ جیل خانہ جات کو وراثت میں ملی تھی۔

4 اپریل 1979ء کو پاکستان کے سابق صدر اور وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو اسی جیل میں پھانسی دے دی گئی۔ 1986ء میں ضلعی عدالتوں سے تقریباً 13 کلومیٹر دور اڈیالہ روڈ پر ایک نئی جیل بنائی گئی جس کا نام اڈیالہ جیل رکھا گیا۔

پرانی جیل کو 1988ء میں جنرل ضیاء الحق کے حکم پر مسمار کر کے جناح پارک میں تبدیل کر دیا گیا۔ اب وہاں ایک چھوٹی سی یادگار موجود ہے جہاں بھٹو کو پھانسی پر لٹکایا گیا تھا۔

زمرہ جات ترمیم