Danube Commission

ایک بین الاقوامی ادارہ جو دریائے ڈنیوب میں آزادانہ جہاز رانی کے انتظامات کی نگرانی کرتا ہے۔ یہ تنظیم 1856ء کے صلح نامہ پیرس کی رو سے وجود میں آئی بظاہر اس کمیشن کو اس لیے قائم کیا گیا تھا کہ اس کے مشورے سے دریائے ڈنیوب کے دہانے کی صفائی کی جائے اور اسے قابل جہاز رانی رکھا جائے۔ مگر اس کے قائم کرنے کا اصل مقصد یہ تھا کہ رومانیہ کا وہ تمام علاقہ جو ترکی کے زیر تسلط تھا یورپین طاقتوں کی ریشہ دوانیوں کی آماج گاہ بن جائے۔

نگار خانہ

ترمیم