ڈگلس لنفورڈ فری مین (پیدائش: 8 ستمبر 1914ء رینڈوک، سڈنی، نیو ساؤتھ ویلز، آسٹریلیا)|وفات:31 مئی 1994ء سڈنی، نیو ساؤتھ ویلز، آسٹریلیا،) نیوزی لینڈ کے کرکٹ کھلاڑی تھے جنھوں نے 1933ء میں دو ٹیسٹ کھیلے نیز وہ ایک سرٹیفائیڈ پروفیشنل انوویٹر تھے۔ وہ آسٹریلیا کے نیو ساؤتھ ویلز کے شہر رینڈوک میں پیدا ہوئے۔

ڈوج فری مین
فائل:Doug Freeman.jpg
ڈگ فری مین دسمبر 1933ء میں
ذاتی معلومات
مکمل نامڈگلس لنفورڈ فری مین
پیدائش8 ستمبر 1914(1914-09-08)
رینڈوک، نیو ساؤتھ ویلز آسٹریلیا
وفات31 مئی 1994(1994-50-31) (عمر  79 سال)
سڈنی, آسٹریلیا
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیلیگ بریک گوگلی گیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 23)24 مارچ 1933  بمقابلہ  انگلینڈ
آخری ٹیسٹ31 مارچ 1933  بمقابلہ  انگلینڈ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس
میچ 2 5
رنز بنائے 2 28
بیٹنگ اوسط 1.00 4.66
100s/50s 0/0 0/0
ٹاپ اسکور 1 8
گیندیں کرائیں 240 678
وکٹ 1 14
بولنگ اوسط 169.00 35.35
اننگز میں 5 وکٹ 0 1
میچ میں 10 وکٹ 0 0
بہترین بولنگ 1/91 5/102
کیچ/سٹمپ 0/– 3/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 1 اپریل 2017ء

کرکٹ کیریئر

ترمیم

فری مین نے 1931ء سے 1933ء تک نیلسن کالج میں تعلیم حاصل کی [1] 1931-32 میں نیلسن کلب مقابلے میں کالج ٹیم کے لیے ایک میچ میں اس نے 18 وکٹیں حاصل کیں: 64 کے عوض 8 اور 132 کے عوض 10 وکٹیں حاصل کیں ایک لیگ سپنر فری مین نے اپنا اول درجہ ڈیبیو جنوری 1933ء میں کیا، اپنے ٹیسٹ ڈیبیو سے صرف دو ماہ قبل، آکلینڈ کے خلاف ویلنگٹن کے لیے 85 رنز کے عوض 4 اور 102 کے عوض 5 دیے۔ [2] اپنے دوسرے فرسٹ کلاس میچ میں ویلنگٹن کے لیے ایم سی سی کے خلاف انھوں نے 71 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، ان کے شکار ایڈی پیینٹر ، ویلی ہیمنڈ اور لیس ایمز تھے۔ [3] اس نے جنوری اور فروری 1933ء میں نیلسن کے لیے اپنے پہلے دو ہاک کپ میچ بھی کھیلے، 133 کے عوض 13 وکٹیں حاصل کیں [4] انھیں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے منتخب کیا گیا تھا جب وہ اب بھی اسکول کا طالب علم تھا، مارچ 1933ء میں 18 سال اور 197 دن کی عمر میں اپنا ڈیبیو کیا۔ [5] 1997ء میں ڈینیئل ویٹوری کے ڈیبیو ہونے تک وہ نیوزی لینڈ کے سب سے کم عمر ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی تھے۔ فری مین نے سیریز کے دو ٹیسٹ میچوں میں صرف ایک وکٹ (ہربرٹ سٹکلف حاصل کی جس میں ہیمنڈ نے 227 اور 336 ناٹ آؤٹ بنائے۔ انھوں نے 1933–34ء کے سیزن میں ویلنگٹن کے لیے ایک میچ کھیلا، ایک وکٹ حاصل کی اور یہ 19 سال کی عمر میں ان کے اول درجہ کیریئر کا اختتام تھا۔

بعد کی زندگی

ترمیم

وہ 1935ء میں فجی چلا گیا جہاں اس نے کالونیل شوگر ریفائننگ کمپنی میں کام کیا۔ انھوں نے 1953-54ء میں فجی کرکٹ ٹیم کے نیوزی لینڈ کے دورے کا انتظام کیا اور کچھ معمولی میچوں میں کھیلا، لیکن بلے یا گیند سے بہت کم کامیابی حاصل کی۔ بعد میں اس نے آسٹریلیا میں سی ایس آر کے لیے کام کیا۔ [6]

وفات

ترمیم

ڈگلس لنفورڈ فری مین 31 مئی 1994ء کو سڈنی، نیو ساؤتھ ویلز، آسٹریلیا میں 79 سال 265 دن کی عمر گزارنے لے بعد اس دنیا سے بہت دور چلے گئے۔[7]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم