نائب مفوض
(ڈپٹی کمشنر سے رجوع مکرر)
Deputy Commissioner
ضلع کا حاکم اعلی۔ مخفف ڈی سی۔ پاکستان میں اس عہدے کی متعدد حیثیتیں ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کمشنرکا ماتحت اور اس کے سامنے جواب دہ ہوتا ہے۔ اس کے ماتحت اسسٹنٹ کمشنر، [افسر مال]، تحصیلدار، مجسٹریٹ وغیرہ ہوتے ہیں۔ افسران ضلع کی ترقی و تنزلی کے بارے میں رپورٹ کرنے کا حق بھی اسے اختیار ہوتا ہے۔ عام طور پر اے ایس پی اس غڑ عہدے پر لگائے جاتے ہیں۔
مشرف حکومت کے بلدیاتی نظام کے بعد اس کانام ڈی سی او رکھ دیا گیا ہے۔ اور اس کے اختیارات میں بھی نمایاں کم کی گئی ہے۔ اختیارات
ڈپٹی کمشنر ایک پاور فل آفسر ہے ضلع کا بڑا ہوتا ہے اس کے ماتحت ضلع کے تمام محکمے ہوتے ہیں مثلاً محکمہ صحت،محکمہ پولیس،محکمہ زراعت،محکمہ اراضی،محکمہ ایجوکیشن،محکمہ صفائی(میونسپل کمیٹی)،محکمہ موسمیات،محکمہ عدالت،محکمہ وابٹہ،محکمہ صنعت،اور ڈپٹی کمشنر خود کمشنر ڈویژن کے ماتحت ہوتا ہے