ڈچی آف سٹائریا ( (جرمنی: Herzogtum Steiermark)‏؛ (سلووین: Vojvodina Štajerska)‏ ؛ مجاری زبان: Stájer Hercegség) ایک ڈچی تھی جو جدید دور کے جنوبی آسٹریا اور شمالی سلووینیا میں واقع تھی۔ یہ سنہ 1806ء میں اس کے تحلیل ہونے تک مقدس رومی سلطنت کا ایک حصہ تھی اور سنہ 1918ء میں اس کے تحلیل ہونے تک آسٹرو۔ہنگروی سلطنت کی ایک سیسلیتھینائی سرزمین تھی۔

ڈچی آف اسٹائیریا
Herzogtum Steiermark  (جرمنی)
Vojvodina Štajerska  (سلووین)
Ducatus Styriae  (لاطینی)
1180ء–1918ء
پرچم اسٹائیریا
کوٹ آف آرمز of اسٹائیریا
آسٹرو۔ہنگروی سلطنت کا سنہ 1910ء کا نقشہ، جس میں اسٹائریا کو سرخ رنگ میں دکھایا گیا ہے۔
آسٹرو۔ہنگروی سلطنت کا سنہ 1910ء کا نقشہ، جس میں اسٹائریا کو سرخ رنگ میں دکھایا گیا ہے۔
حیثیتمقدس رومی سلطنت اور آسٹرو۔ہنگروی سلطنت کے کرون لینڈ کی ایک سیسلیتھینائی سرزمین کی ریاست
دار الحکومتگراز
حکومتڈچی
تاریخ 
• Styrian March partitioned
    from Carinthian March
 
970
• 
1180ء
• To Babenberg Austria*
1192ء
• To Árpád Hungary*
1254ء
• To Přemyslid Bohemia
1260ء
• To Habsburg Austria
1276/78
• 
31 اکتوبر 1918ء
10 September 1919
ماقبل
مابعد
March of Styria March of Styria
State of Styria
Kingdom of Serbs, Croats and Slovenes
موجودہ حصہآسٹریا
سلووینیا
* Transferred by inheritance on the extinction of the ducal line.
† Transferred by conquest.

اسٹائریا کے نام کی تصدیق تاریخی دستاویزات میں سنہ 907ء میں اسٹائریا  کے طور پر، سنہ 1191ء میں مارکیا اسٹائرینسس Marchia Stirensis کے طور پر اور سنہ 1215ء میں مارکیا اسٹائری Marchia Styrie کے طور پر کی گئی تھی۔ نام رومانوی سے مشتق ہے۔ جرمن نام اسٹیرمارک Steiermark ایک مرکب ہے؛ پہلا عنصر قدیم نام اسٹیریا Stiria سے لیا گیا ہے اور دوسرا عنصر، مارک، کا مطلب ہے، سرحدی علاقہ۔ سلووینی نام اسٹائریسکا Štajerska اور چیک نام اسٹائرسکو Štýrsko کو اس علاقے کے لیے جرمن نام سے مستعار لے کر موافق بنایا گیا ہے۔[1]

تاریخ

ترمیم

اسے شہنشاہ فریڈرک بارباروسا نے سنہ 1180ء میں اس وقت ایک باقاعدہ علاقے کی شکل دی تھی جب اس نے اس سال کے اوائل میں باویرین ڈیوک ہنری دا لائین کے زوال کے بعد مارک آف اسٹائریا کو ہمسایہ ریاستوں، کیرینتھیا اور باویریا کے برابر درجے پر پہنچایا تھا۔ مارگریو اوٹوکر چہارم اس طرح اسٹائریا کا پہلا ڈیوک اور قدیم اوٹاکر خاندان کا آخری حکمران بھی بن گیا۔ جیسا کہ اوٹوکر خاندان، جو سنہ 976ء سے آسٹریا کے حکمران، طاقتور بانبرگ خاندان کے ساتھ تھا، کو اس معاہدے سے کوئی مسئلہ نہیں تھا، اس نے سنہ 1186ء میں جارجن برگ معاہدے پر دستخط کیے جس کے بعد طے پایا کہ دونوں ڈچیوں کو ہمیشہ کے لیے ذاتی اتحاد میں حکومت کرنا چاہیے۔ سنہ 1192ء  میں مارگریو کی موت کے بعد، اسٹائریا جیسا کہ طے کیا گیا تھا، آسٹریا کے ڈیوک، بابنبرگ لیوپولڈ پنجم کے تحت آگیا۔ آسٹریا کے بابنبرگ سنہ 1246ء میں معدوم ہو گئے، جب ڈیوک فریڈرک دوم، ہنگری کے بادشاہ بیلا چہارم کے خلاف جنگ میں مارا گیا۔ اسٹائریا، ایک خالی شاہی جاگیر، پڑوسی ریاستوں کے درمیان تنازع کا معاملہ بن گیا۔ یہ معاملہ سنہ 1254ء میں ہنگری کے بادشاہوں کے ہاتھوں سے تیزی سے گذر گیا، یہاں تک کہ بوہیمیا کے بادشاہ اوٹوکر دوم نے، سنہ 1260ء کی جنگ کریسنبرن میں فتح حاصل کرکے،  اسے فتح کر لیا۔ چونکہ بادشاہ اوٹوکر دوم نے آخری ڈیوک کی بہن مارگریٹ سے شادی کی تھی، اس لیے اس نے آسٹریا اور اسٹائریا دونوں پر دعویٰ کیا۔ جرمنی کے نو منتخب کنگ روڈولف اول کی طرف سے اس کی سخت مخالفت ہوئی، جس نے ڈچیوں کے بارے میں اعلان کیا کہ وہ فراری جاگیریں ہیں۔ روڈولف نے آخرکار مارچفیلڈ پر سنہ 1278ء کی جنگ میں اوٹوکر کو شکست دی اور آسٹریا اور اسٹائریا پر قبضہ کر لیا اور انھیں اپنے بیٹوں البرٹ اول اور روڈولف دوم کو دے دیا۔

 
Arms of the House of Babenberg
 
Grazer Schlossberg

آل ہیبسبرگ نے اس وقت سے اسٹائریا کو ان کے نسب کے ڈیوک فراہم کیے۔ تاہم، ڈچی کو سنہ 1379ء کے معاہدے نیوبرگ کے ذریعے آسٹریا سے الگ کر دیا گیا، جس کے بعد اسٹائریا، کارنتھیا اور کارنیولا نے اندرونی آسٹریا کا علاقہ بنایا جس پر لیوپولڈ خاندان کے لیوپولڈ سوم کی اولاد نے حکومت کی، جنھوں نے اپنی رہائش گراز شہر میں اختیار کر لی۔ سنہ 1456ء میں وہ زیریں اسٹائریا میں کمیٹل سیلجی اسٹیٹس کے دوبارہ حصول کے ذریعے اسٹائرین علاقے کو نمایاں طور پر بڑھانے کے قابل ہو گئے۔ سنہ 1457ء میں جب لیوپولڈ کے پوتے فریڈرک پنجم کو آسٹریا میں وراثت ملی تو اس نے دونوں ڈچیوں پر دوبارہ حکومت کی۔ سنہ 1496ء میں فریڈرک کے بیٹے میکسیمیلین اول نے تمام یہودیوں کو اسٹائریا سے نکالنے کے حکم پر دستخط کیے، جنہیں سنہ 1512ء میں ڈچی میں شامل ہونے تک گراز، سلطنت کے آسٹرین حلقے، میں  واپس جانے کی اجازت نہیں تھی۔

آبادیات

ترمیم

سنہ 1910ء میں اسٹائریا کی آبادی میں،

• 983,000 جرمن بولنے والے اور

•  409,000 سلووینی بولنے والے

شامل تھے۔[2]

حکمران

ترمیم

مختلف خاندان

اوتاکار

• اوٹوکار چہارم، 1164ء  سے اسٹائریا کا مارگریو (1180-1192) تھا۔

آل بابنبرگ

• آسٹریا کا لیوپولڈ پنجم (1192–1194)

• لیوپولڈ ششم (1194-1230)، بیٹا

• فریڈرک دوم (1230-1246)، بیٹا، جنگ میں مارا گیا۔

مزید دیکھیے

ترمیم

اسٹائیریا کی تاریخ

حوالہ جات

ترمیم
  1. Snoj, Marko (2009). Etimološki slovar slovenskih zemljepisnih imen. Ljubljana: Modrijan. p. 418.
  2. A.J.P. Taylor, The Habsburg Monarchy 1809-1918, 1948: Serbian edition: A. Dž. P. Tejlor, Habzburška monarhija 1809-1918, Belgrade, 2001, page 302.