مقدس رومی سلطنت
قرون وسطیٰ کی ایک یورپی مسیحی سلطنت جو 800ء میں پوپ لیو سوم کی جانب سے شارلمین کی تاج پوشی کے ساتھ قائم ہوئی۔ اس سلطنت کا خاتمہ 1806ء میں نپولین کے ہاتھوں ہوا۔
مقدس رومی سلطنت Holy Roman Empire Imperium Romanum Sacrum | |||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
962–1806 | |||||||||||||||||||||||||||||
عمومی زبانیں | لاطینی, جرمن, اطالوی, چیک, ڈچ, فرانسیسی, سلوین, سوربیائی, پولش | ||||||||||||||||||||||||||||
مذہب | رومن کیتھولک; لوتھریت | ||||||||||||||||||||||||||||
حکومت | دینی حکومت, انتخابی بادشاہت | ||||||||||||||||||||||||||||
بطریق اعظم | |||||||||||||||||||||||||||||
• 955-964 | پوپ جان دوازدهم (اول) | ||||||||||||||||||||||||||||
• 1513-1521 | پوپ لیو دھم (آخری پوپ جس نے شہنشاہ مقرر کیا) | ||||||||||||||||||||||||||||
شہنشاہ | |||||||||||||||||||||||||||||
• 962–973 | اوٹو اول (اول) | ||||||||||||||||||||||||||||
• 1792–1806 | فرانسس دوم (آخر) | ||||||||||||||||||||||||||||
مقننہ | شاہی دائت | ||||||||||||||||||||||||||||
تاریخی دور | قرون وسطی ابتدائی جدید دور | ||||||||||||||||||||||||||||
• | 2 فروری 962 | ||||||||||||||||||||||||||||
• کانراڈ دوم برکنڈی کا حاکم تسلیم | 2 فروری 1033 | ||||||||||||||||||||||||||||
• آگسبرگ امن | 25 ستمبر 1555 | ||||||||||||||||||||||||||||
• ویسٹفیلیا امن | 24 اکتوبر 1648 | ||||||||||||||||||||||||||||
• | 6 اگست 1806 | ||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||
موجودہ حصہ | جرمنی آسٹریا بلجئیم چیک جمہوریہ لیختینستائن سان مارینو سلووینیا سویٹزرلینڈ فرانس اطالیہ پولینڈ |
شارلمین کے انتقال کے بعد فرانسیسی سلطنت تین حصوں میں تقسیم ہو گئی جس کے ایک حصے مشرقی فرانکیا کے بادشاہ خود کو مقدس رومی شاہ کہلواتے تھے۔
یہ خطاب سب سے پہلے فریڈرک باربروسا نے اپنے لیے منتخب کیا جو 1152ء سے 1190ء تک تخت پر متمکن رہا۔
یہ سلطنت 1618ء سے 1648ء تک جاری جنگ تیس سالہ سے شدید متاثر ہوئی اور سلطنت کی تقریبا 30 فیصد آبادی اس جنگ میں کام آگئی۔
رومی سلطنت کے زوال کے بعد 800 عیسوی میں اس کے احیا کی کوشش کی گئی۔ جب کارولینجین (Carolingian) خاندان کا حکمراں شارلیمن (Charlemagne) ہوا تو پوپ نے اس کی تاج پوشی کی۔ اس کے بعد وہ ہولی رومن ایمپرر کہلایا۔ یورپ کے سیاسی اتار چڑھائو میں یہ ادارہ قائم رہا اور وولیٹر نے طنزاً اس کے بارے میں کہا کہ یہ نہ تو ہولی ہے، نہ رومن ہے اور نہ ایمپرر۔ بالآخر نپولین نے 1806 عیسوی میں اس کا خاتمہ کیا۔[1]