ڈیزی فورم آف انڈیا
ڈیزی فورم آف انڈیا (انگریزی: DAISY Forum of India) ایک غیر منافع بخش بھارت کا ادارہ ہے جو چھپائی سے مغذور افراد جیسے کہ نابیناپن سے متاثرہ افراد کے لیے کتابیں اور مطالعاتی مواد فراہم کرتا ہے۔ یہ 80 سے زیادہ تنظیموں کا نیٹ ورک ہے جو بھارت کے مختلف علاقہ جات میں بصارت سے محروم افراد کے لیے کام کر رہے ہیں۔[1]
اس فورم کے اراکین کو مختلف زمرہ جات میں تقسیم کیا گیا ہے: ابتدائی ارکان، معاون ارکان، ترقیاتی شراکت دار، سوسائٹی کے احباب، سوسائٹی کے حمایتی اور انتظامی شراکت دار۔ ان میں سے سبھی ارکان، سوائے انتظامی شراکت داروں کے، رکن بننے کے لیے طے شدہ رقم ادا کرنا ہوتا ہے۔ کئی کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں، جیسے کہ ٹکنالوجی کمیٹی، بے داری کمیٹی، صلاحیت میں اضافہ کرنے والی کمیٹی، پالیسی اور قواعد کمیٹی، تاکہ ادارے کی مختلف سرگرمیوں کو پورا کیا جا سکے۔
مزید دیکھیے
ترمیم- ویب گاہ: ڈیزی فورم آف انڈیا
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "List of DFI Members"۔ DAISY Forum of India۔ 18 اکتوبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2013