ڈیلیشن پیڈیا (انگریزی: Deletionpedia) ایک ویب سروس ہے جہاں پر انگریزی ویکیپیڈیا کے حذف شدہ صفحات رکھے جاتے ہیں۔ جو صفحات سریع الحذف ہوں ان کے لیے بھی الگ سے ویب سائٹ موجود ہے۔[1]ڈیلیشن پیڈیا فروری 2008ء سے ستمبر 2008ء تک کام کرتی رہی۔ اس ویب گاہ کو دسمبر 2013ء میں نئی انتظامیہ نے دوبارہ شروع کیا۔[2]

ڈیلیشن پیڈیا
سائٹ کی قسم
وثق ویکی
دست‌یابانگریزی
ویب سائٹdeletionpedia.org
تجارتیہاں
اندراجنہیں
آغاز2008 (ورژن 1) 24 دسمبر 2008ء (ورژن 2)
موجودہ حیثیتفعال

طریقہ کار

ترمیم

انگریزی ویکیپیڈیا پر جو صفحات حذف شدگی کے لیے نامزد کیے جاتے ہیں، انھیں ڈیلیشنپیڈیا کا ایک روبہ بنام Robyt فوراً منتقل کردیتا ہے۔ اگر وہ مجوزہ صفحہ انگریزی ویکیپیڈیا پر رائے شماری کے بعد حذف ہو جائے تو اسے باقی رکھا جاتا ہے، لیکن انگریزی ویکیپیڈیا پر حذف نہ ہو اور واپس بحال کر دیا جائے تو ڈیلیشن پیڈیا سے اسے حذف کر دیا جاتا ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. سپیڈی ڈیلیشن ڈاٹ ویکیا[مردہ ربط]
  2. "صفحہ اول"۔ Deletionpedia.org۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 مئی 2014ء 

بیرونی روابط

ترمیم