ڈیوڈ میتھیاس
ڈیوڈ کیلن میتھیاس (پیدائش: 20 مارچ 1991ء) ایک بھارتی نژاد کرکٹ کھلاڑی ہے جو بحرین کی قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرتا ہے۔میتھیاس بحرین میں پلے بڑھے جہاں ان کے والد رچرڈ میتھیاس بحرین کرکٹ ایسوسی ایشن کے یوتھ کرکٹ کے ڈائریکٹر تھے۔ اس نے عیسیٰ ٹاؤن کے سیکرڈ ہارٹ اسکول میں تعلیم حاصل کی اور متحدہ عرب امارات میں توصیف احمد اور شہزاد الطاف نے بھی ان کی کوچنگ کی۔ 12 سال کی عمر میں، انھوں نے بھارت میں 2004ء کے اے سی سی انڈر 17 کپ میں بحرین کی نمائندگی کی۔ [1]
ذاتی معلومات | |
---|---|
مکمل نام | ڈیوڈ کیلن میتھیاس |
پیدائش | کرناٹک، بھارت | 20 مارچ 1991
بلے بازی | دائیں ہاتھ کا بلے باز |
گیند بازی | دائیں ہاتھ کا میڈیم گیند باز |
بین الاقوامی کرکٹ | |
قومی ٹیم | |
پہلا ٹی20 (کیپ 23) | 18 فروری 2022 بمقابلہ جرمنی |
آخری ٹی20 | 21 نومبر 2022 بمقابلہ سعودی عرب |
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 27 نومبر 2022ء |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Miscellaneous matches played by David Mathias"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 فروری 2022