ژےنگ ہینگ
ژے نگ ہینگ ایک چینی فلکیاتدان،حسابدان،موجد،جغرافیہ دان،نقشہ دان،مصور،شاعر، سفارتکار اور ادبی عالم تھا۔ ژے نگ ہینگ کا تعلق چین کے شہر نے نئے ینگ،صوبہ ہنان سے تھا اور وہ مشرقی ہان سلطنت (Eastern Han Dynasty) کے زمانے میں رہتے تھے۔ انھوں نے تعلیم چینی صوبوں لویینگ اور چے نگن کے مرکزی شہروں میں حاصل کی اور چینی نوکرشاہی میں ملازمت اختیار کی۔ انھوں نے بالآخر فلکدان اعلی، پریفیک آف دی آفشل کیرجز اور شاہی محل میں درباری کے عہدے حاصل کیے۔ ان کے کئی سارے تاریخی اور کیلینڈری موضوعات پر ااٹل موقف نے انھیں ایک متضاد شخصیت بنادیا اور ان کے دربار کے سرکاری تاریخدان نا مقرر ہونے کا سبب بنے۔ شاہ شن کے دور حکومت میں ان کی خواجہ سراؤں سے سیاسی دشمنی ان کے رٹائرمنٹ کے فیصلے کا باعث بنی اور انھوں نے دربار سے سکونت حاصل کر صوبہ ہبائ کے شہر، ہیجیان کے منتظم کا عہدہ سنبھال لیا۔ انھیں 138 میں دوبارہ دربار میں طلب کیا گیا اور وہ 139 میں انتقال کر گئے-
ژے نگ نے اپنی کئی ایجادات میں مکینکز (Mechanics) اور گراریوں میں اپنی وسیع معلومات کا استعمال کیا۔ انھوں نے دنیا کا پہلا پانی سے چلنے والا اسطرلاب اور زلزلہ پیما (Seismometer) ایجاد کیا۔ اس کے علاوہ انھوں نے پن-گھڑی میں ایک آب-خانے کا اضافہ کر کے اس کی کارکردگی کو بہتر بنایا۔ انھوں نے پائی کے حساب کو بھی بہتر بنایا- ساتھ ہی اپنی کلیات نجوم میں 14000 ہوار ستاروں کا اندراج کیا، علاوہزیں سورج اور چاند کے تعلق، چاند کے گولپن،چمکنے اور تاریک رہنے اور چاند اور سورج گرہن پر اپنے قیاس پیش کیے۔ ان کی شاعر پر بھی بہت موضوع بحث رہی اور انھیں کئی بعدازوصال اکرام و اعزازوں سے نوازا گیا۔