کاتب
کاتب کتابت سے نکلا ہے جس کے معنی ہیں کتابت کرنا لکھنا۔ اس لیے لکھنے والا شخص، جس نے کوئی چیز لکھی یا نقل کی ہو، منشی، محّرر ، کاتب کہلاتا ہے۔کاتب کا مطلب کتابت یعنی تحریر کرنے والا ہوتا ہے۔ کاتبِ تحریر کسی بھی تحریر کو لکھنے والا، کاتبِ وحی الہامی کتابوں کو لکھنے والوں کو کہتے ہیں، کاتب ِتقدیر یعنی تقدیر لکھنے والا اللہ تعالیٰ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔