کارلافے ٹکر (انگریزی: Karla Faye Tucker) (18 نومبر 1959ء-3 فروری 1998ء) ایک امریکی خاتون تھی جسے دو اشخاص کے قتل کے الزام میں سزائے موت دے دی گئی تھی۔ [1] وہ 1984ء میں ویلما برلفیلڈ کے بعد امریکا میں سزائے موت پانے والی پہلی امریکی تھی اور 1863ء کے بعد ٹیکساس میں کسی کو پہلی دفعہ سزائے موت سنائی گئی تھی۔[2] اس نے 1984ء میں قتل کے جرم کا اعتراف کیا تھا اور اس کے 14 سال بعد ٹیکساس میں ایک انجیکشن کے ذریعے موت کی ابدی نیند سلا دیا گیا۔[3] قید خانے میں اس نے مسیحیت کی تبلیغ شروع کی تھی اور اس کے چرچے امریکا بھر میں ہونے لگے جس کی وجہ عوام، حکومت، کلیسا اور یہاں تک کہ بین الاقوامی تنظیموں نے بھی اس کی سزا کی تخفیف کی گزارش کی تھی اور اس کے لیے جگہ جگہ تحریک چلی کہ اس موت کی سزا کو بدل دیا جائے۔[4][5]

پیدائش18 نومبر 1959(1959-11-18)
ہیوسٹن، U.S.
وفاتفروری 3، 1998(1998-20-30) (عمر  38 سال)
Huntsville, Texas، U.S.
مجرمانہ سزاسزائے موت by lethal injection (دسمبر 18, 1984)
مجرمانہ حیثیتDeceased
شریک حیاتStephen Griffith
Rev. Dana Lane Brown
والدینLarry and Carolyn Tucker
عدالتی فیصلہقتل (1984)
قتل
متاثرین
  • Jerry Lynn Dean (age 27)
  • Deborah Thornton (age 32)
تاریخجون 13, 1983
3:00 A.M.
ملکUnited States

ابتدائی زندگی ترمیم

ٹکر کی ولادت ہیوسٹن میں ہوئی۔ اس کے والد بندر گاہ پر مزدور تھے۔ وہ تین بہنوں میں سب سے چھوٹی تھی۔[6] اس کے والدین کی شادی کامیاب نہیں ہوئی اور وہ سگریٹ نوشی کی لت میں مبتلا ہو گئی۔ وہ 8 برس کی عمر میں اپنی بہن کے ساتھ سگریٹ پیتی تھی۔[7] وہ دس سال کی تھی جب اس کے والدین آپسی جھگڑوں کی انتہا پر تھے اور اسے پتہ چلا کہ اس کی پیدائش قبل از ازدواجی تعلقات کا نتیجہ تھی۔[8]

12 سال کی عمر میں اس نے منشیات کا استعمال کرنا شروع کر دیا اور جنسی عمل اور زنا کاری میں ملوث ہو گئی۔[9] 14 برس کی عمر میں اسے اسکول سے نکال دیا گیا اور وہ اپنی ماں کے راستہ پر چلتے ہوئے طوائف بن گئی۔[10] اور بئی بینڈوں کے ساتھ سفر پر جانے لگی۔ 16 سال کی عمر میں اسٹیفن نامی ایک مکینک سے اس کی شادی کر دی گئی۔ اپنی عمر کے بیسویں سال اس نے موٹر سائیکل پر باہر گھومنا شروع کر دیا اور اسی دوران میں اس کی ملاقات شان ڈین اور اس کے شوہر جیری لین ڈین سے ہوئی۔ دونوں نے ٹکر کو 1981ء میں ریان گیریٹ نامی شخص سے ان کا تعارف کرایا۔ اس وقت ٹکر کی عمر صرف 21 سال تھی اور اس کے نئے دوست اور بوائے فرینڈ کی عمر 35 برس تھی اور دونوں ڈیٹ پر جانے لگے۔[11][12]

حوالہ جات ترمیم

  1. Cornelia Grumman, Tribune Staff Writer۔ "KARLA TUCKER PUT TO DEATH IN TEXAS"۔ chicagotribune.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 فروری 2019 
  2. Michael HANSON (اپریل 9, 2014)۔ "Death Penalty in Texas: Hernandez-Llanas' Execution Set Today"۔ Texas Evidence۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مئی، 2017 
  3. KATHY WALT (فروری 2, 2003)۔ "Tucker dies after apologizing | Despite legal blitz, woman executed for pickax slayings"۔ HUNTSVILLE: Houston Chronicle۔ فروری 2, 2003 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مئی، 2017 
  4. Rebecca Leung (فروری 3, 2000)۔ "U.S. News | Texas Executes Tucker – Case Raised Questions About Women and the Death Penalty"۔ ABC News۔ Associated Press contributed۔ مارچ 3, 2001 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مئی، 2017 
  5. Jordan Smith (اگست 20, 2004)۔ "No Mercy – The case of James Allridge raises familiar questions about the Texas justice system"۔ The Austin Chronicle۔ Austin Chronicle Corp.۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مئی، 2017 
  6. "Karla Faye Tucker #437"۔ www.clarkprosecutor.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 فروری 2019 
  7. "Karla Faye Tucker, First Woman Executed in Texas: From Murderer to Christian" (بزبان انگریزی)۔ 2017-08-17۔ 26 فروری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 فروری 2019 
  8. Karla Faye Tucker: Texas' Controversial Murdress, "Chapter 2: Early Days, Dark Days" from Crime Library آرکائیو شدہ فروری 10, 2015 بذریعہ وے بیک مشین
  9. "Karla Faye Tucker: Born again on death row"۔ CNN۔ مارچ 26, 2007۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 فروری 2019 
  10. Sue Anne Pressley۔ "PRO-DEATH PENALTY BUT CHIVALROUS TEXANS DEBATE FATE OF KARLA FAYE TUCKER"۔ The Washington Post 
  11. Death in Texas from the New York Review of Books۔
  12. Michiko Kakutani (اگست 11, 1992)۔ "Books of The Times; Why Did She Kill? It Just Sort of Happened"۔ The New York Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مئی، 2017