سزائے موت کسی بھی شخص پر عدالتی طور پر سنگین جرم ثابت ہونے پر دی جانے والی ہلاکت یا قتل کی سزا ہے۔ قتل یا سزائے موت ماضی میں تقریباً ہر معاشرے میں مشق کی جاتی رہی ہے، فی الحال صرف 58 ممالک میں یہ سزا قانونی طور پر فعال ہے جبکہ 95 ممالک میں اس سزا پر قانونی طور پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

دنیا کے باقی ممالک میں پچھلے دس سال میں کسی کو بھی موت کی سزا نہیں سنائی گئی ہے اور وہاں صرف مخصوص حالات، جیسے جنگی جرائم کی پاداش میں ہی سزائے موت دی جا سکتی ہے۔[1]یہ مختلف ممالک اور ریاستوں میں سرگرم اور متنازع معاملہ رہا ہے اور اس بارے مختلف معاشروں میں سیاسی اور تہذیبی بنیادوں پر متنوع رائے پائی جاتی ہے۔ یورپی یونین میں سزائے موت پر “بنیادی حقوق کے چارٹر“ کے مطابق پابندی عائد ہے۔
گو کہ اس وقت دنیا کے زیادہ ممالک سزائے موت کو ترک کر چکے ہیں لیکن ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ ابھی بھی دنیا کی تقریباً 60 فیصد آبادی ایسے ممالک سے تعلق رکھتی ہے جہاں سزائے موت کو تاحال قانونی حیثیت حاصل ہے۔ ان ممالک میں زیادہ گنجان آباد ممالک جیسے ریاست ہائے متحدہ امریکہ، عوامی جمہوریہ چین، بھارت اور انڈونیشیا شامل ہیں۔[2][3][4]

سزائے موت بارے بین الاقوامی رجحان

ترمیم
 
دنیا کے مختلف ممالک میں سزائے موت کا رجحان (بمطابق جون 2009ء).
  تمام جرائم کے لیے سزائے موت پر پابندی (94)
  تمام جرائم کے لیے سزائے موت پر پابندی، ماسوائے غیر معمولی حالات (10)
  سزائے موت کا قانون موجود ہے مگر پچھلے دس سال میں مشق نہیں کیا گیا (35)
  سزائے موت کو قانونی حیثیت حاصل ہے اور سزا مشق کی جاتی ہے (58)*
* خیال رہے ریاست ہائے متحدہ امریکا کی چند ریاستوں میں سزائے موت پر پابندی ہے، لیکن وفاقی طور پر سزائے موت کو قانونی حیثیت حاصل ہے

جنگ عظیم دوم کے بعد سے دنیا بھر میں سزائے موت پر پابندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ 1977ء میں 16 ممالک نے سزائے موت پر پابندی لگا دی۔ 2010ء میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے شائع ہونے والی معلومات کے مطابق، مجموعی طور پر 95 ممالک نے اب تک سزائے موت پر پابندی عائد کی ہے، 9 ممالک نے غیر معمولی حالات کے علاوہ اس سزا پر پابندی جبکہ 35 ممالک نے سزائے موت کا قانون ہونے کے باوجود پچھلے دس سال میں اسے استعمال نہیں کیا ہے اور ان ممالک میں یہ قانون خاتمے کی جانب گامزن ہے۔ 58 ممالک ایسے پائے گئے ہیں جہاں سزائے موت کو قانونی حیثیت حاصل ہے اور یہاں اس سزا پر عمل درآمد بھی کیا جاتا ہے۔[5]
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق 2009ء میں دنیا کے 18 ممالک میں تقریباً 714 افراد کو سزائے موت دی گئی۔ اس کے علاوہ کئی ممالک ایسے ہیں جو سزائے موت پر عمل درآمد بارے معلومات فراہم نہیں کرتے، ان میں عوامی جمہوریہ چین سر فہرست ہے جہاں خیال کیا جاتا ہے کہ ہر سال سینکڑوں افراد کو سزائے موت دی جاتی ہے۔ 2010ء کی اول سہ ماہی تک دنیا بھر میں 17000 افراد کو سزائے موت سنائی جا چکی تھی اور سزا پر عمل درآمد ہونا باقی تھا۔[6]

2009ء میں دی گئیں سزائے اموات

ترمیم
ملک کل پھانسی پانے والے
(2015)
  چین 1,000+
  ایران 977+
  پاکستان 326
  سعودی عرب 158+
  ریاستہائے متحدہ 28
  عراق 27+
  صومالی لینڈ 25+
  مصر 22+
  انڈونیشیا 14
  چاڈ 10
  یمن 8+
  تائیوان 6
  سوڈان 5+
  بھارت 5
  بنگلادیش 4
  سنگاپور 4
  جنوبی سوڈان 3
  جاپان 3
  اردن 2
  سلطنت عمان 2
  افغانستان 1
  متحدہ عرب امارات 1
  ویت نام نامعلوم
  ملائیشیا نامعلوم
  شمالی کوریا نامعلوم

طریقے

ترمیم
 
Cesare Beccaria, Dei delitti e delle pene

سزائے موت پانے والے مجرم کو ہلاک کرنے کے لیے مختلف طریقے استعمال کیے جاتے ہیں۔ ان طریقوں میں برقی کرسی، گولی باری، سنگ سار، گھٹن، پھانسی اور مہلک زہریلے ٹیکوں کو استعمال کیا جاتا ہے۔


*سزائے موت اور دنیا بھر میں رائج سزائے موت کے مختلف طریقے*


موت کی سزا بیشتر ممالک میں سنگین جرائم کرنے والوں کے لیے سب سے بڑی سزا ہے جس کا اختتام سزا پر عمل درآمد کی صورت میں ہوتا ہے۔ سزائے موت کو (Capital Punishment) بھی کہا جاتا ہے۔ یہ اصطلاح لاطینی زبان کے لفظ capitalis سے نکلی ہے، جس کا مفہوم ’’سر قلم کرنا ‘‘ ہے۔

سزائے موت کے تناظر میں اگر تاریخ پر نظر دوڑائی جائے تو زمانہ قدیم سے لے کر تاحال مختلف معاشروں میں ، مختلف ادوار حکومت میں ، حکم رانوں نے سزائے موت کے قانون کو رائج رکھا ہے۔ صاحبان اقتدار دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ملک دشمنوں، سیاسی مخالفین اور جرائم پیشہ عناصر کو موت کے گھاٹ اتارتے رہے ہیں۔ مختلف ممالک میں سزائے موت کا طریقہ مختلف بھی ہوتا ہے یعنی پھانسی کے علاوہ بھی مجرموں کو دوسری دنیا میں پہنچانے کے طریقے اختیار کیے جاتے ہیں۔ بہت سارے ملکوں میں تو مجرموں کو سر قلم کرکے موت کی نیند سلانے کا انتظام کیا جاتا ہے۔

اِس وقت دنیا کے 58 ملکوں میں سزائے موت کے قانون پر عمل درآمد ہورہا ہے۔98 ملکوں نے مجرموں کو سزائے موت نہ دینے کی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے اور وہاں سنگین جرائم میں ملوث افراد کو دیگر سخت ترین سزائیں دی جاتی ہیں۔ ان کے علاوہ کچھ ممالک ایسے ہیں جہاں سزائے موت صرف انتہائی سنگین جرم کے ارتکاب پر ہی دی جاتی ہے۔ دنیا کے 35 ملک ایسے ہیں جنھوں نے سزائے موت پر عمل درآمد10 سال یا اس سے زائد عرصے کے لیے روک دیا ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک میں سزائے موت دینے اور اس پر عمل درآمد کے حوالے سے قوانین اور پالیسیاں مختلف ہیں۔ یورپی یونین کے رکن ممالک میں یونین کے بنیادی انسانی حقوق کے چارٹر کے تحت سزائے موت دینے پر پابندی ہے۔47 رکن ممالک پر مشتمل کونسل آف یورپ نے بھی اپنے ارکان ممالک میں سزائے موت دینے پر پابندی عاید کی ہوئی ہے۔ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور کینیڈا میں بھی سزائے موت پر پابندی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھی 2007 ، 2008 اور 2010 میں اپنی قراردادوں کے ذریعے سزائے موت کی مخالفت کی اور اس پر پابندی لگائی۔ عالمی سطح پر سزائے موت کی مخالفت کے باوجود دنیا کی بہت بڑی آبادی ایسے ممالک میں رہتی ہے جہاں اب بھی سزائے موت پر عمل درآمد تسلسل سے جاری ہے۔ ان ملکوں میں چین، انڈیا، امریکا اور انڈونیشیا سرفہرست ہیں، ان چاروں ملکوں نے اس حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بھی مخالفت کی ہے۔

دنیا میں سزائے موت دینے کے طریقے

بادشاہوں کے دور سے لے کر اس جدید دنیا کے مختلف ادوار تک دیکھیں تو سزائے موت کے مختلف طریقے دکھائی دیں گے۔ پھانسی کی سزا تو ہمارے ملک پاکستان  میں بھی دی جاتی ہے جس کی تفصیلات سے آپ باخوبی آگاہ ہوں گے۔، اس کے علاوہ بھی ایسے طریقے ہیں جنھیں اختیار کرکے مجرموں، دشمنوں اور باغیوں کو سزائے موت دی جاتی رہی ہے۔ مجرموں کو سزائے موت دینے کے کچھ طریقوں کے حوالے سے معلومات نذر قارئین ہیں:

٭گولی مارنا

مجرموں کو سزائے موت دینے کے لیے گولی مارنے کا طریقہ بھی رائج ہے، اگر مجرم ایک سے زاید ہوں تو انھیں فائرنگ اسکواڈ کے سامنے کھڑا کر دیا جاتا ہے۔ پھر اشارہ ملتے ہی گولیاں برسنا شروع ہوجاتی ہیں۔

٭ کھال اتارنا۔۔۔Flaying

اس طریقے سے مجرم کو موت تو ملتی ہے لیکن سے اس سے قبل بے پناہ اذیت کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جلاد یا سرکاری اہل کار، بادشاہ، حکم راں یا مسند اقتدار پر بیٹھے شخص کے حکم سے سزا یافتہ شخص کے جسم کی کھال تیز دھار چھری یا چاقو سے اتارتے تھے۔ یہ اذیت ناک مرحلہ مجرم کو موت سے پہلے کئی بار مارتا تھا اور آخرکار اس کی موت واقع ہوجاتی تھی۔ اس کیفیت میں اس خوف ناک سزا کے مراحل سے گزرنے والا فوری موت کی التجائیں کرتا تھا، لیکن اسے موت سے پہلے اس اذیت ناک مرحلے سے گذرنا پڑتا تھا۔

٭اعضا کو کاٹنا

Disembowelment

مجرم کے جسم کے کچھ اعضا کو کاٹ لیا جاتا تھا، جس سے رفتہ رفتہ وہ ہلاک ہوجاتا تھا۔ عام طور پر اس طریقۂ کار کو اختیار کرتے وقت مجرم کے معدے کے قریب زخم لگائے جاتے تھے۔ یہ طریقہ صرف تشدد کے لیے بھی استعمال کیا جاتا رہا اور اس کے نتیجے میں قیدیوں کی اموات بھی ہوئیں۔

٭سنگساری۔۔۔۔۔stonning

زانی  شدہ مرد و عورت کی سزا قرآن کریم میں یہ ہی بیان ہوئی ہے۔ اور اللہ فرماتا ہے کہ  سنگ باری کرتے ہوئے تمھیں ان پر رحم نہ آئے۔

سزائے موت کا یہ انداز تو آج بھی مختلف ملکوں میں جاری ہے۔  کچھ ممالک کی تاریخ کے حوالے سے تمثیلی دستاویزی پروگراموں میں دیکھا ہے کہ مجرم کو ایک میدان میں آدھے جسم تک گاڑدیا جاتا تھا۔ اس کے بعد چاروں طرف کھڑے لوگ اس پر سنگ باری کرتے تھے۔ چند پتھر لگنے کے بعد مجرم کی موت واقع ہوجاتی تھی۔ اگر زمین میں گاڑا نہ جائے تو ملزم کو کھلے میدان میں بٹھادیا جاتا تھا اور پھر اس پر پتھر برسائے جاتے تھے۔

٭گرم پانی میں پھینکنا۔۔۔

boiling to death

گرم کھولتے ہوئے پانی میں کسی کو بھی پھینکنے کا مطلب یہ ہے کہ سیکنڈوں میں اس کی موت واقع ہو گئی۔ مختلف ادوار میں حاکم وقت اپنے دشمنوں، مجرموں اور مخالفین کو مارنے کے لیے یہی طریقہ استعمال کرتے تھے۔ اس کے لیے پانی کو ایک بڑے برتن میں کھولایا جاتا تھا اور مجرم کو اس میں ڈال دیا جاتا تھا۔

٭بھاری پہیے کے ذریعے موت۔۔۔۔

breaking wheel

قدیم یونان میں یہ طریقہ رائج تھا، جس نے آہستہ آہستہ جرمنی، فرانس، روس، برطانیہ اور سوئیڈن میں بھی مقبولیت حاصل کی۔ اس طریقے میں قیدی کو ایک بڑے پہیے سے باندھ دیا جاتا تھا۔ جب پہیا چلتا تھا تو آہستہ آہستہ اس شخص کی ہڈیاں ٹوٹنا شروع ہوجاتی تھیں اور پھر وہ مرجاتا تھا۔ اس کے علاوہ کبھی کبھی ملزم کو سرپر چوٹ لگاکر نیم بے ہوشی کی حالت میں پہیے سے باندھ کر کہیں لٹکادیا جاتا تھا۔ اس طرح پرندے بالخصوص چیل، کوے اور گدھ زندہ انسان کی بوٹیاں نوچنا شروع کردیتے تھے جس سے اس کی موت واقع ہوجاتی تھی۔

٭ زندہ جلادینا

مجرموں کو زندہ جلانا بھی سزائے موت کا ایک انداز رہا ہے۔ جن حاکموں نے یہ طریقہ اختیار کیا ، اُن کی منطق یہ تھی کہ اس طرح دوسرے لوگوں پر بھی خوف طاری ہوگا اور وہ عبرت حاصل کریں گے۔

٭نیک لیسنگ ۔۔۔Necklacing

اس طریقے میں ملزم یا مجرم کی گردن اور بازوؤں پر ایک ربڑ کا ٹائر چڑھادیا جاتا تھا، جو گیس سے بھرا ہوا ہوتا تھا۔ پھر اسے آگ لگادی جاتی تھی۔ یہ طریقہ جنوبی افریقہ میں 1980تا1990 کے دوران کافی استعمال کیا گیا۔ ڈاکوؤں، چوروں یا جرائم پیشہ عناصر کو عام شہریوں نے بھی اپنی عوامی عدالتوں کے ذریعے متعدد بار Necklacing کے ذریعے سزائے موت دی۔

٭کیڑوں کے ذریعے موت۔۔۔

scaphism

اس خوف ناک طریقے کو بھی سزائے موت دینے کے لیے حکمرانوں نے استعمال کیا۔ مجرم کو برہنہ کرکے چھوٹی کشتی یا درخت کے تنے میں باندھ دیا جاتا تھا۔ پھر اسے زبردستی شہد اور دودھ پلایا جاتا تھا، اس کے بعد کھانے پینے کی اشیا بھی اس کے بدن پر ڈالی جاتی تھیں، تاکہ کیڑے ان کی بو سے آئیں۔ پھر اسے باندھ کر کسی حوض یا ندی کے کنارے لٹکادیا جاتا تھا۔ تاریخ میں موجود ہے کہ اس طریقے کو اختیار کرنے والے اپنے مجرم کی آنکھوں، کانوں، منہ اور دیگر اعضا کو خاص توجہ کا نشانہ بناتے تھے۔ کچھ ہی وقت گزرنے کے بعد حشرات الارض دودھ، شہد اور کھانے پینے کی دیگر اشیا کے ساتھ انسانی جسم بھی چٹ کرجاتے تھے۔

٭ آری کے ذریعے جسم چیر دینا۔۔۔

sawing

اس دہشت ناک طریقے کے ذریعے تیز دھار آری سے مجرم کے جسم کو دو حصوں میں کاٹ دیا جاتا تھا۔ یہ طریقہ رومن دور میں کافی رائج تھا۔ اسپین میں بھی اس کے شواہد ملتے ہیں، جب کہ ایشیا کے بھی کچھ حصوں میں اس کے ذریعے سزائیں دی جاتی رہی ہیں۔ اس طریقے میں انسانی جسم کو افقی یا عمودی کاٹا جاتا تھا ، دیکھنے والے تو دہشت زدہ ہوتے ہی تھے، لیکن یہ دردناک موت سہنے والا موت سے پہلے ہی مرجاتا تھا۔

٭ہاتھی کے پیروں تلے روندنا

ہاتھی کے پیروں تلے روند کر مجرموں کو سزائے موت دینا بھی بادشاہوں کا شوق رہا ہے، مجرموں کو میدان میں باندھ کر لٹادیا جاتا تھا اور پھر ہاتھی اپنا بھاری بھرکم پیر جیسے ہی اس کے اوپر رکھتا تھا توسزا پانے والا منٹوں میں ہلاک ہوجا تا تھا۔ اس کے علاوہ سزایافتہ افراد کو بھوکے شیروں کے سامنے ڈال دینا بھی ایک ایسا عمل ہے جسے حکم رانوں نے تفریح طبع کے لیے بھی استعمال کیا اور اس سے اپنے مخالفین کو سزائیں بھی دیں۔ بھوکے جانوروں کے پنجرے میں جانے والوں میں سے قسمت والے ہی زندہ سلامت بچنے میں کام یاب ہوتے تھے، لیکن ان کی تعداد انگلیوں پر گنی جا سکتی ہے۔

٭زہریلا انجکشن اور کرنٹ

قیدیوں کوزہریلا انجکشن لگاکر یا کرنٹ دے کر بھی مجرموں کو سزائے موت دی جاتی ہے۔کچھ ممالک میں بجلی کی کرسیاں استعمال کی جاتی ہیں، جن پر مجرموں کو بٹھایا جاتا ہے اور کرنٹ چھوڑدیا جاتا ہے۔

سزائے موت کے درج بالا طریقوں کے علاوہ بھی حکومتوں نے مجرموں کے موت کے گھاٹ اتارنے کے بہت سے طریقے اختیار کیے ہیں۔ صدیوں پہلے استعمال کیے گئے طریقے اب اگر متروک ہو چکے ہیں تو ان سے زیادہ خوف ناک، دہشت ناک اور اذیت ناک طریقے متعارف کرائے جاچکے ہیں۔

ہر دور اپنے ساتھ جہاں زندگی کی ہر نئی چیز لے کر آتا ہے تو وہاں سزائے موت کے قوانین اور طریقہ کار بھی نئے سے نیا انداز اختیار کرکے سامنے آتے ہیں۔ پرانے زمانے کے مقابلے میں دیکھا جائے تو جدید دور میں سزائے موت کے طریقے ایسے ہیں جن میں سزا پانے والے کو کم سے کم اذیت ہوتی ہے اور وہ کم وقت میں ہلاک ہوجاتا ہے، جب کہ کچھ صدیوں قبل کے طریقوں کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ مارے جانے والے کو موت سے بے پناہ اذیت دی جاتی تھی۔

بہرحال سزائے موت ایک ایسا ہتھیار ہے جس کو اگر صحیح انداز میں استعمال کیا جائے اور سیاسی مخالفین کو کچلنے کا ذریعہ نہ سمجھا جائے تو اس سے معاشرے میں کافی سدھار آسکتا ہے۔ قوانین کا ہونا اپنی جگہ اہمیت رکھتا ہے لیکن اس سے بھی زیادہ اہمیت کی حامل بات ان قوانین پر عمل درآمد ہے۔ دہشت گردوں اور مجرموں کو سزائے موت دے کر نشان عبرت بنانا انصاف کا تقاضا، مظلوم کی تسلی اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے لیے سبق ہے۔

اگر لوگوں میں سزا کا خوف ہوگا تو وہ جرائم کی طرف بڑھتے ہوئے کئی بار سوچیں گے، لیکن اگر پہلے ہی پتا ہو کہ سنگین سے سنگین ترین جرم کرنے کے باوجود انھیں بڑی سزائیں نہیں ملیں گی تو ہر کوئی کھل کر جرم کرے گا اور عام شہری کے لیے جینا محال ہوجائے گا۔ یہ بات ہر شعور رکھنے والا انسان کہتا ہے کہ جرم کرنے والے کو اس کے کیے کی سزا ضرور دینی چاہیے تاکہ اسے یا اس کے لواحقین و اہلخانہ کو احساس ہو کہ تکلیف کیا ہوتی ہے۔ انسان کسی دوسرے کی تکلیف کا صحیح معنوں میں احساس اسی وقت کرسکتا ہے جب وہ خود اسی تکلیف سے گذرا ہو۔ دوسروں کو مارنے والے جب خود تختہ دار تک پہنچتے ہیں تو انھیں اندازہ ہوتا ہے کہ موت کیا ہوتی ہے۔

ہمارے ملک میں بھی ضرورت اس بات کی ہے کہ حقیقی مجرموں کو ان کے کیے کی سزا ضرور دی جائے، چاہے ان کا تعلق کسی بھی سیاسی و مذہبی جماعت سے ہو یا وہ معاشرے کے کسی بھی طبقے کی نمائندگی کرتا ہو۔ سزائے موت دینے کا طریقہ کار کوئی بھی اختیار کیا جائے، کسی بھی ملک میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر کرنے کے لیے سزائے موت کے قانون پر جامع اور موثر انداز میں عمل درآمد بہت ضروری ہے، تبھی امن پروان چڑھ سکتا ہے۔



مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "سزائے موت ترک اور تاحال قانونی اجازت کرنے والے ممالک کی فہرست"۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل۔ 2008ء 
  2. "جنوبی ایشیاء بارے بنیادی حقوق کے حقائق"۔ ائیر ٹائمز انٹرنیشنل۔ اگست 2004ء 
  3. "انڈونیشیا میں سیاسی بنیادوں پر سزائے موت سنائے جانے کے رجحان میں اضافہ" (بزبان انگریزی)۔ عالمی اتحاد۔ 23 اگست 2008ء 
  4. "اراکین سینٹ کا امریکہ میں معاشی ترقی کے لیے سزائے موت کے خاتمے کی ضرورت پر زور"۔ فاکس نیوز (بزبان انگریزی)۔ اپریل 2010ء 
  5. "ممالک کے لحاظ سے سزائے موت کے قوانین کی فہرست"۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل۔ 2008-06-10 
  6. "سال 2009ء: سزائے موت بارے حقائق" (بزبان انگریزی)۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل۔ 20 مئی 2010ء