کافار مساریک (عبرانی: כְּפַר מַסָּרִיק‎‎כְּפַר מַסָּרִיקعبرانی: כְּפַר מַסָּרִיק‎‎, مساریک گاؤں) شمالی اسرائیل میں واقع ایک زراعتی گاؤں ہے .[2][3] یہ مغربی گلیل کے دریائے بیلس کے نزدیک  اور شہر ایکرکے جنوب میں واقع ہے۔ بلدیہ کی تقسیم کے اعتبار سے یہ ماتے آشرعلاقائی کونسل کے زیر انتظام آتا ہے۔ 2015 میں ہونے والی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی 780 نفوس پر مشتمل تھی [1]


כְּפַר מַסָּרִיק
کافار مساریک فروری 2008
کافار مساریک فروری 2008
ضلعشمالی
کونسلماتے آشر
وابستگیکیبوتس تحریک
قیام29 نومبر 1938
قائم ازمشرقی یورپین یہودی
آبادی (2015)[1]780
معنی ناممساریک گاؤں
ویب سائٹwww.kfar-masaryk.org.il

تاریخ

ترمیم
 
کافار مساریک 1940-1950

اس کے بانیوں میں چیکوسلواکیہ اور لتھوانیا  سے آنے والے تارکین وطن تھے جو 1932 میں  پیتہ تیکوا آکر آباد ہوئے۔ اگلے سال انھوں نے کیبوتس چیکو لیتوا  کے نام سے ایک زراعتی کمیونٹی قائم کی اور حیفہ کے علاقہ بیت غلیم نقل مکانی کر گئے۔ 1934 میں انھوں نے کیریات ہائم  کے ریتلے علاقہ کے طرف نقل مکانی کی اور اپنی کمیونٹی کا نام تبدیل کر کے میشمار زیوولن ("زیوولن کے رکھوالے")رکھ لیا۔ 1937 میں پولینڈ سے آنے والے ہائیوٹزرمہاجرین  نے بھی اس کمیونٹی میں شراکت اختیار کرلی۔

 یہودی ایجنسی، ریتلے علاقہ کی وجہ سے آباد کاری کے خلاف تھی اس کے باوجود 29 نومبر، 1938 کو ایک گارڈ ٹاور اور غلہ گودام قائم کر دیا گیا۔ 1940 میں کیبوتس کو اس کے حالیہ مقام پر منتقل کر دیا گیا اور اس کانام چیکوسلواکیہ کے پہلے صدر تھامس گاریگ میسارک کے نام پر کافار میسارک رکھ دیا گیا [4]

معیشت

ترمیم

کیبوتس میں کپاس، ٹماٹر  اور مگرپھل کی کاشتکاری کی جاتی ہے، اس کے علاوہ مویشی فارم اور پولٹری فارم بھی قائم ہیں۔ کیبوتس میں کاغذ اور گتے کی فیکٹریوں کے ساتھ الیکٹرانک اشیاء کی صنعت بھی ہے .[5]

بھی دیکھیں

ترمیم
  • جمہوریہ چیک-اسرائیل تعلقات

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب "List of localities, in Alphabetical order" (PDF)۔ Israel Central Bureau of Statistics۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-10-16
  2. "Kfar Masaryk"۔ Kibbutzimofisrael.netzah.org۔ 2017-07-11 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-08-23
  3. "Kefar Masaryk Map — Satellite Images of Kefar Masaryk"۔ Maplandia.com
  4. A History of Czechs and Jews: A Slavic Jerusalem, Martin Wein
  5. Intensifying of the cooperation with kibbutz Kfar Masaryk

بیرونی روابط

ترمیم