کالایوکی (انگریزی: Kalajoki) فن لینڈ کا ایک قصبہ اور بلدیہ جو شمالی اوستروبوثنیہ میں واقع ہے۔

قصبہ
Kalajoen kaupunki
Sandy beaches of Kalajoki
Sandy beaches of Kalajoki
کالایوکی
قومی نشان
فن لینڈ میں کالایوکی کا محل وقوع
فن لینڈ میں کالایوکی کا محل وقوع
ملکفن لینڈ
علاقہشمالی اوستروبوثنیہ
ذیلی علاقےYlivieska sub-region
چارٹر1865ء
مراعات قصبہ (Town privileges)2002
حکومت
 • ٹاؤن مینیجرجوکا پوسکری
 • کثافت0/کلومیٹر2 (0/میل مربع)
منطقۂ وقتEET (UTC+2)
 • گرما (گرمائی وقت)EEST (UTC+3)
ویب سائٹwww.kalajoki.fi

یہ اُولو کے صوبے میں واقع ہے اور شمالی اوستروبوتھنیا علاقے کا حصہ ہے۔ اس کی کل آبادی 31 اگست 2017 کو 12,533 افراد شمار کی گئی۔[2] اس کا رقبہ 2,391.30 مربع کلومیٹر ہے جس میں آبی رقبہ 1,469.15 مربع کلومیٹر ہے۔[1] آبادی کی گنجانیت 13.59 افراد فی مربع کلومیٹر ہے۔

بلدیہ کی زبان فِنّش ہے۔

تاریخ

ترمیم

کالایوکی کا پہلا حوالہ ہمیں 16ویں صدی میں ملتا ہے اور اسے 1545 میں ایک پادری دیا گیا۔ تاہم 1860 کی دہائی میں اصلاحات کے دور میں پادری واپس لے لیا گیا۔ کالایوکی اپنے علاقے میں تارکول کی پیدوار کے مرکز کی اہمیت حاصل تھی۔ 19ویں صدی کے اختتام پر تارکول کی تجارتی اہمیت ختم ہو رہی تھی اور کالایوکی کی اہمیت بھی اسی اعتبار سے گھٹ گئی۔

تارکول کی پیداوار جنگلاتی صنعت کا نتیجہ تھی اور کالایوکی میں جنگلات سے متعلق سرگرمیاں طویل عرصے سے جاری تھیں۔ آج بھی لکڑی کاٹنے کے کارخانے شہر کا حصہ ہیں۔

تارکول کی تجارت کے علاوہ یہاں فارمنگ بھی اہمیت رکھتی ہے اور مختلف زرعی اجناس پیدا کی جاتی ہیں جن میں گندم اور رائی اہم تر ہیں۔ بہت سارے فارم ابھی تک موجود ہیں اور بہار اور گرمیوں کے موسم میں یہاں ہفتہ وار بازار لگتے ہیں اور مقامی تاجر اور کسان اپنی اجناس کی خرید و فروخت کرتے ہیں۔

انتظامیہ

ترمیم

کالایوکی کو شہر کا درجہ دینے کے بارے بہت مرتبہ کوششیں کی گئیں۔ پہلی بار 1865 میں تحریک چلی اور اگلی صدی میں بھی کئی بار یہ کوشش کی گئی۔کالایوکی کو آخرکار 2002 میں شہر کا درجہ مل گیا۔ فن لینڈ کی دیگر بلدیات کی مانند کالایوکی بھی کئی چھوٹے علاقوں سے مل کر بنا ہے جو فِنّش زبان میں کیولا کہلاتے ہیں۔ کالایوکی بھی وآسنکاری، پلآسی، میہتاکیولا، پوہ ین کیولا، پیتکاسن کیولا، ایتیلین کیولا، کیّنتا، تیونکا، کُریکّالا، کیرکینن، تیپو اور راؤتیو سے مل کر بنا ہے۔

ہر چار سال بعد کالایوکی کی عوام 35 نمائندگان کو منتخب کرتے ہیں جو ہر ماہ مل کر انتظامی امور دیکھتے ہیں۔ یہ 35 ارکان مزید 9 افراد کو منتخب کرتے ہیں جو باقاعدگی سے ملتے اور شہری امور چلاتے ہیں۔ اگلے بلدیاتی انتخابات 2020 میں ہوں گے۔

راؤتیو کی بلدیہ کو کالایوکی کے ساتھ 1973 میں ملا دیا گیا تھا۔ یکم جنوری 2010 کو ہیمانکا کی بلدیہ کو کالایوکی کا حصہ بنا دیا گیا[6]

سیاحت

ترمیم

کالایوکی سیاحت کے لیے مشہور ہے کہ یہاں کے طویل اور خوبصورت ریتلی ساحل اور اس سے متعلق مشاغل لوگوں میں بہت مقبول ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت ٹ "Area by municipality as of 1 جنوری 2011" (PDF) (Finnish and Swedish میں). Land Survey of Finland. Retrieved 2011-03-09.{{حوالہ ویب}}: اسلوب حوالہ: نامعلوم زبان (link)
  2. ^ ا ب پ ت ٹ "VÄESTÖTIETOJÄRJESTELMÄ REKISTERITILANNE 30.11.2014" (Finnish and Swedish میں). Population Register Center of Finland. Retrieved 2014-12-29.{{حوالہ ویب}}: اسلوب حوالہ: نامعلوم زبان (link)
  3. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر​ "Population according to language and the number of foreigners and land area km2 by area as of 31 دسمبر 2008"۔ Statistics Finland's PX-Web databases۔ Statistics Finland۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-03-29
  4. ^ ا ب "List of municipal and parish tax rates in 2011"۔ Tax Administration of Finland۔ 29 نومبر 2010۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-03-13
  5. ^ ا ب پ ت ٹ "Population according to age and gender by area as of 31 دسمبر 2008"۔ Statistics Finland's PX-Web databases۔ Statistics Finland۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-04-28
  6. Uusitalo, Heikki (29 اپریل 2008). "Kalajoki ja Himanka virallistivat liittonsa". Kaleva.plus (فنی میں). Kaleva Kustannus Oy. STT. Archived from the original on 2019-01-07. Retrieved 2009-03-13.

بیرونی روابط

ترمیم