کالا آزار یعنی لشمنیاسس، جسے لشمنیوسس بھی کہا جاتا ہے، ایک بیماری ہے جو پروٹوزوا طفیلیے کی وجہ سے ہوتا ہے جو لشمنیا جنس سے تعلق رکھتا ہے اور کچھ مخصوص قسم کے سینڈ فلائی (sandflies) کے کاٹنے سے پھیلتا ہے۔[2] بیماری ظاہر ہونے تین اہم طریقوں ہو سکتے ہیں: کیوٹینیئس (cutaneous)میوکوکیوٹینیئس (mucocutaneous) یا وسرل لشمنیاسس (visceral leishmaniasis)۔[2] اس کا کیوٹینیئس شکل جلد کے السر کے طور پر ظاہر ہوتا ہے، جبکہ میوکوکیوٹینیئس شکل جلد، منہ اور ناک پر السر کے طور پر اور وسرل شکل جلد پر السر کے ساتھ شروع ہوتا ہے اور بعد میں بخار، خون میں سرخ خلیات کی کمی اور اسپلین اور جگر کی سوجن کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔[2][3]

کالا آزار
تلفظ
تخصصInfectious diseases تعديل على ويكي بيانات

انسان میں انفیکشن "لشمنيا" 20 سے زیادہ اقسام کی وجہ سے ہوتی ہے۔[2] خطرے کے عوامل میں غربت، غذائی قلت، جنگلات کی کٹائی اور شہر کاری شامل ہیں۔[2] ان تینوں اقسام کی تشخیص خوردبین میں طفیلی دیکھ کر کیا جا سکتا ہے۔[2] اس کے علاوہ، وسرل مرض کی تشخیص خون کی جانچ کے ذریعہ کی جا سکتی ہے۔[3]

جراثیم کش سے تدبیر شدہ مچھردانی کے اندر سونے سے کالا آزار کی کچھ حد تک روک تھام کی جا سکتی ہے۔[2] دیگر کارروائیوں میں سینڈ فلائی کو مارنے کے لیے جراثیم کش اسپرے کرنا اور بیماری کو زیادہ پھیلنے سے روکنے کے لیے اس میں مبتلا لوگوں کا جلد علاج کرنا شامل ہے۔[2] مناسب علاج ان باتوں پر مبنی ہوتا ہے: انفیکشن کہاں ہوا، "لشمنيا" کے انواع اور بیماری کی قسم۔[2] وسرل بیماری کے لیے مناسب ادویات میں لیپوسومل ایمفوٹریسین بی (liposomal amphotericin B) شامل ہے،[4] جو پینٹاویلینٹ ایٹيمونیلس (pentavalent antimonials) اور پیرومومائسین (paromomycin)، [4] اور ملٹی فوسین (miltefosine) کا مرکب ہے۔.[5] کیوٹینیئس بیماری کے لیے، پیرومومائسین، فلكونازول (fluconazole) یا پینٹامائڈين (pentamidine) مؤثر ہو سکتے ہیں۔[6]

تقریبا 98 ممالک میں کچھ 12 لاکھ لوگ اس وقت متاثر[7] ہیں۔[3] ہر سال تقریبا 20 لاکھ نئے معاملے[3] ہوتے ہیں اور 20 سے 50 ہزار کے درمیان اموات ہوتی ہیں۔[2][8] ایشیا، افریقہ، جنوبی اور وسطی امریکہ اور جنوبی یورپ میں تقریبا 200 ملین لوگ ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جہاں یہ بیماری عام ہے۔[3][9] عالمی ادارہ صحت (World Health Organization) نے اس بیماری کے علاج کے لیے بنی کچھ ادویات پر چھوٹ حاصل کی ہے۔[3] یہ بیماری کتوں اور کترنے والے جانوروں سمیت کئی دوسرے جانوروں میں ہو سکتا ہے۔[2]

حوالہ جات ترمیم

  1. Leishmaniasis definition and meaning | Collins English Dictionary
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د "Leishmaniasis Fact sheet N°375"۔ World Health Organization۔ January 2014۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 فروری 2014 
  3. ^ ا ب پ ت ٹ ث MP Barrett، Croft, SL (2012)۔ "Management of trypanosomiasis and leishmaniasis."۔ British medical bulletin۔ 104: 175–96۔ PMC 3530408 ۔ PMID 23137768۔ doi:10.1093/bmb/lds031 
  4. ^ ا ب S Sundar، Chakravarty, J (Jan 2013)۔ "Leishmaniasis: an update of current pharmacotherapy."۔ Expert opinion on pharmacotherapy۔ 14 (1): 53–63۔ PMID 23256501۔ doi:10.1517/14656566.2013.755515 
  5. TP Dorlo، Balasegaram, M، Beijnen, JH، de Vries, PJ (Nov 2012)۔ "Miltefosine: a review of its pharmacology and therapeutic efficacy in the treatment of leishmaniasis."۔ The Journal of antimicrobial chemotherapy۔ 67 (11): 2576–97۔ PMID 22833634۔ doi:10.1093/jac/dks275 
  6. P Minodier، Parola, P (May 2007)۔ "Cutaneous leishmaniasis treatment."۔ Travel medicine and infectious disease۔ 5 (3): 150–8۔ PMID 17448941۔ doi:10.1016/j.tmaid.2006.09.004 
  7. "Leishmaniasis Magnitude of the problem"۔ World Health Organization۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 فروری 2014 
  8. R Lozano (Dec 15, 2012)۔ "Global and regional mortality from 235 causes of death for 20 age groups in 1990 and 2010: a systematic analysis for the Global Burden of Disease Study 2010."۔ Lancet۔ 380 (9859): 2095–128۔ PMID 23245604۔ doi:10.1016/S0140-6736(12)61728-0 
  9. SA Ejazi، Ali, N (Jan 2013)۔ "Developments in diagnosis and treatment of visceral leishmaniasis during the last decade and future prospects."۔ Expert review of anti-infective therapy۔ 11 (1): 79–98۔ PMID 23428104۔ doi:10.1586/eri.12.148