کالا کچھا گینگ (انگریزی: Kala Kaccha Gang) ‏ (یا کالے کچھے والے یا کالے کچھے گینگ) ان جرائم پیشہ منظم گروہوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو بھارتی پنجاب میں متحرک ہیں۔ اس گینگ کے اراکین کالے کچھے یا پولیس کی وردیاں پہنتے ہیں تاکہ ان کی پہچان نہ ہو پائے۔'[1] نیز وہ اپنے جسم پر گریس ملتے ہیں۔

اس طرح کے کئی گروہوں کے پنجاب میں متحرک ہونے کی خبریں ہیں کہا جاتا ہے کہ یہ لوگ دوردراز کے علاقوں میں موجود الگ تھلگ گھروں کو نشانہ بناتے ہیں اور اس گھروں کے افراد کولوٹنے سے قبل خوب زد کوب کرتے ہیں۔2014ء میں موہالی پولیس نے ایک ایسے ہی گروہ کے ارکان کو گرفتار کیا جو ان وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کے بارہ ساتھیوں کو ایک خالی فیکٹری سے گرفتار کیا گیا جہاں وہ ایک ڈکیتی کا منصوبہ تیار کر رہے تھے۔

== واقعات ==* مئی 2007ء میں اس گینگ نے لوڈھوال میں ایک خاندان کو نشانہ بنایا جہاں انھوں نے اس خاندان کے ارکان کو مارا پیٹا اور سونے کے زیورات لوٹ کر فرار ہونے سے قبل دو عورتوں کو جبری زنا کا نشانہ بنایا۔[2]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Criminal gang busted"۔ دی ٹریبیون۔ March 25, 2000۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 ستمبر 2007 
  2. "Rape case registered against Kale Kachche gang"۔ May 19, 2007۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 ستمبر 2007