کالج روڈ ٹاون شپ
کالج روڈ یہ سڑک ٹاون شپ، لاہور کی معروف اور اہم شاہراہ ہے اس کا نام یونیورسٹی آف ایجوکیشن (سابقہ گورنمنٹ سائنس کالج) سے منسوب ہے یہ اکبر چوک سے شروع ہو کر غازی چوک تک جاتی ہے، یہ شاہراہ واپڈا ٹاون، ویلنشیا ٹاون اور دیگر سوسائیٹیوں کو لاہور شہر کے ساتھ جوڑتی ہے۔ یہ شاہراہ ٹاون شپ کا اہم کاروباری مرکز ہے، یہاں پر لکڑی، لوہا، شیشہ، ایلومینیم، بلڈنگ مٹیریل، میرج ہالز اور گھریلو سامان کی دکانیں بکثرت موجود ہیں۔ اس شاہراہ کے ایک جانب ٹاون شپ اور دوسری جانب جوہرٹاون واقع ہے۔ اس شاہراہ پر پنجاب حکومت اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تکمیل کے بعد بلیو لائن ٹرین منصوبے کی تکمیل کا ارادہ رکھتی ہے جو مجوزہ طور پر 24 کلومیٹر طویل ہو گا اور فیصل ٹاون، مین بلیوارڈ گارڈن ٹاون، مین بلیوارڈ گلبرگ، جیل روڈ، شادمان چوک، مزنگ چونگی، سے ہوتے ہوئے اورنج لائن ٹرین کے ساتھ چوبرجی کے مقام پر لنک کرے گا۔