کام کی جگہ تندرستی (انگریزی: Workplace wellness) کا اطلاق کسی بھی کام کی جگہ صحت کے فروغ سے جڑی سرگرمی یا ادارہ جاتی پالیسی پر ہوتا ہے جو اس طرح سے ترتیب دی گئی ہو کہ اس سے کام کی جگہ پر صحت مند برتاؤ کو تقویت ملے۔ ریاستہائے متحدہ امریکا کے باہر اسے 'کارپوریٹ تندرستی' کہا جاتا ہے۔ اس کے تحت صحت کی تعلیم، طبی جانچ، وزن کی نظامت کے پروگرام، مقام پر جسمانی بہتری کے پروگرام یا سہولتیں شامل ہیں۔ فوربز رسالے میں چھپے کے مضمون کے مطابق امیریکن سائیکولوجیکل ایسوسی ایشن کی رو سے پانچ عناصر کو کام کی جگہ پر صحت مند کام کرنے کا ماحول بنانے کے لیے خاص طور پر دیکھنا چاہیے۔ ان پانچ عناصر میں عملی زندگی میں توازن، صحت اور حفاظت، ملازمین کی ترقی، ملازمین کے کام کی تسلیم شدگی اور ان کی وابستگی شامل ہیں۔[1] کام کی جگہ پر تندرستی کے پروگراموں کو ابتدائی، ثانوی یا ثالثی روک تھام کی کوششوں میں منقسم کیا جا سکتا ہے۔ اس میں آجر کبھی ایسے پروگرام بھی چلا سکتا ہے جو روک تھام کی مختلف اقسام پر محیط ہیں۔ ابتدائی روک تھام کے پروگرام عام طور سے زیادہ تر تندرست ملازمین کی آبادی پر مرکوز ہوتا ہے اور انھیں صحت مند برتاؤ میں اچھی صحت میں مبتلا کرواتا ہے۔ ثانوی روک تھام کے پروگرام کی توجہ ایسے برتاؤ پر مرکوز ہوتی ہے، جو خراب صحت کے لیے خطرناک ہیں۔ اس کی مثالوں میں دھوئیں بازی کے پروگرام ہیں، جو سگریٹ نوشی کو مکمل طور پر بند کرنے پر مرکوز ہوتے ہیں۔ ثالثی پروگرام مروجہ فشار دم کو قابو میں کرنے جیسے کام آتا ہے۔

مسلسل ایک جگہ بیٹھے رہنے سے وزن بڑھنے کی شکایت ہو سکتی ہے۔ اس لیے اپنی جگہ پر بیٹھے ہوئے ہلکی پھلکی ورزش اپنے معمول کا حصہ بنا لیا جا سکتا ہے۔ اس طرح نہ صرف ملازم کی جسمانی بلکہ اس دل کی صحت بھی درست رہے گی۔

اگر کسی کے پاس ورزش کے لیے آفس سے باہر جانے کا وقت نہیں ہے تو وہ اپنے لیے کچھ اصول طے کر لے سکتا ہے۔ لفٹ کی بجائے سیڑھیوں کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر کسی کی منزل بہت اوپر ہے تو آدھا سفر لفٹ کے ذریعے طے کر سکتے یں اور آدھا سیڑھیوں سے۔ بس، ٹیکسی یا رکشے میں سفر کرنے کی صورت میں ایک اسٹاپ پہلے اتر جایا کائیں بلکہ آپ ایسا اپنی گاڑی موجود ہونے پر بھی کر سکتے ہیں۔ اس طریقے سے لوگوں کی کسی حد چہل قدمی بھی ہوہو سکتی ہے۔[2]

حوالہ جات ترمیم

  1. Dr Pragya Agarwal۔ "How Do We Design Workplaces That Support Mental Health And Well-Being"۔ Forbes (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 مارچ 2019 
  2. کام کی جگہ پر بھی آرام ضروری ہے[مردہ ربط]