کاڑل
کڑل
ترمیمکڑل ایک سبزی ہے . اردو میں اس کا تلفظ ک زبر کا اور ڑ پیش ل ڑل ہے.انگلش میں اس کا تلفظ Karull بنتا ہے۔اس کا رنگ ہلکا سبزی مائل سفید ہوتا ہے۔اس کی جلد پر لمبائی کے رخ سبز و سفید لائنیں ہوتی ہیں۔یہ سبزی جب چھوٹی ہوتی ہے تو ایک سپرنگ کی شکل اختیار کرلیتی ہے اور جب قدرے بڑی ہوتی ہے تو چھ انچ سے لے کر ڈیڑھ فٹ تک ایک سانپ نما شکل اختیار کر لیتی ہے۔اس کی قابل استعمال موٹائی اس وقت ڈیڑھ انچ ہوتی ہے جبکہ بیج حاصل کرنے کے لیے اس کی موٹائی ڈھائی انچ تک ہو سکتی ہے۔اس کے بیج کریلے کے بیج سے تھوڑے ملتے جلتے ہیں۔ اس کے پھول چھوٹے چھوٹے سفید رنگ کے ہوتے ہیں اور پانچ پتیوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔کڑل کا پتہ پانچ چھ یا سات حصوں پر تقسیم ہوتا ہے۔ اس کا ذائقہ بہت اچھا ہوتا ہے اور گھیا توری سے ملتا جلتا ہے۔ اس کی کاشت موسم گرما میں اپریل کے مہینے میں ہوتی ہے۔اس کو موسم برسات میں بھی کاشت کیا جا سکتا ہے اور اکتوبر کے آخر تک اس کی پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے.