کبیر شاہ
کبیر شاھ، اٹھارہویں صدی میں ایک شہر ’کنڑ‘ سے یہاں آکر (موجودہ ”میوہ شاہ قبرستان“ کے علاقے میں ) آباد ہوئے تھے۔ میوہ شاہ کے نام سے مشہور ہوئے، قبرستان ان کے نام سے جانا جاتا ہے، اولیاء اللہ سے عقیدت رکھتے تھے، انھوں نے اُنیسویں صدی میں کراچی میں انگریزوں کی حکومت کے خلاف آواز اٹھائی۔ وہ انگریزوں کی آبادکاری کے سخت مخالف تھے۔ اُن کی انھی کوششوں کو نابود کرنے کے لیے انگریز سرکار نے انھیں جیل میں ڈال دیا اور پھر جلاوطنی کی سزا سُنا کر ایک کشتی میں سوار کر کے کراچی سے باہر نکالنے کی کوشش بھی کی، مگر اُن کی کراچی بدری سے متعلق کوئی مضبُوط تاریخی شواہد نہیں ملتے۔ [1]