کتبغا
قطبوغا ایک شامی مسیحی تھا اور ہلاکو خان کی اُن افواج کا سپہ سالار تھا۔ اس کو ہلاکو خان نے شام اور مصر کی فتح کی ذمہ داری سپرد کی تھی۔ اس نے دمشق کو فتح کیا اور مصر کے سلطان قطز کو ہلاکو خان کا حکم دیا کہ مصر کو اس کے حوالے کیا جائے ورنہ وہ قاہرہ کا حال بغداد سے بدتر کر دے گا۔ مملوکوں کو ڈرانے کی خاطر اس نے دمشق میں بھی خوب لوٹ مار کی اور اسے برباد کیا۔ سلطان قتز نے خلاف توقع منگولوں سے جنگ کا اعلان کیا اور سپہ سالار بیبرس کی زیرقیادت ایک بڑی فوج فلسطین روانہ کی جسں نے عین جالوت کے مقام پر منگول لشکر کو ایک سخت جنگ کے بعد تاریخي شکست سے دوچار کیا۔ یہ کتبغا کی بھی بطور سپہ سالاری 39 جنگوں میں پہلی شکست تھی۔ شکست خوردہ منگولوں نے راہ فرار اختیار کی مگر کتبغا گرفتار ہوا اور دیگر گرفتار شدہ منگولوں کے ساتھ قتل کر دیا گیا۔
کتبغا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | 13ویں صدی |
وفات | 3 ستمبر 1260 عین جالوت |
وجہ وفات | سر قلم |
شہریت | منگول سلطنت |
عملی زندگی | |
پیشہ | عسکری قائد |
عسکری خدمات | |
لڑائیاں اور جنگیں | سقوط بغداد 1258ء ، جنگ عین جالوت |
درستی - ترمیم |