کتب علم قرأت
علم قرأت پر بے شمار کتب لکھی گئیں۔ چند مشہور کتب کا تعارف مختصراً درج ذیل ہے۔
- 1۔ التیسیر في القراءات السبع اس کے مؤلف ابو عمر والدانی (متوفی 444ھ) ہیں۔
- 2۔ حرز الأمانی- یہ کتاب "التیسیر" کا منظوم مجموعہ ہے جواندلسی امام القاسم بن فیرۃ (متوفی 590ھ) نے لکھا۔
قرأت عشرہ کے بارے میں بھی بے شمار کتب لکھی گئیں۔ جن میں:
- 3۔ النشر فی القرأت العشر ہے۔ جو امام ابو الخیرمحمد بن محمد الجزری کی قابل قدر اور عمدہ علمی کاوش ہے۔ اسی طرح چودہ قرأت کے تعارف میں بھی کتب سامنے آئیں۔ جن میں سب سے بہتر کتاب:
- 4۔ اتحاف فضلاء البشر في القراءات الأربع عشر ہے۔ جو امام احمدبن محمد الدمیاطی (متوفی 1117ھ) کی تصنیف ہے۔