کتب مشکل الحدیث
کتب مشکل الحدیث:اس نوع کو شرح الآثار،علم تاویل الحدیث اورمختلف الحدیث بھی کہتے ہیں ان کتب کاموضوع وہ روایات ہیں جو بظاہر متعارض ہیں، ان کتب میں متعارض احادیث کی تطبیق کی جاتی ہے اور مشکل المراد حدیث کی جگہ کا تعین کیا جاتا ہے ان میں کوئی خاص ترتیب نہیں ہوتی بلکہ مؤلف حدیث کو ذکر کر کے اس کی تشریح کرتا ہے یہ کام وہی کر سکتا ہے جس کو علم حدیث، فقہ اور اصول پر مہارت تامہ حاصل ہو اس نوع کی بعض کتابیں یہ ہیں
- امام شافعی کی کتاب اختلاف الحدیث
- ابن قتیبہ دینوری کی کتاب تاویل مختلف الحدیث
- امام طحاوی کی شرح معانی الاثار
- امام طحاوی کی مشکل الاثار [1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ مرقاۃ المفاتیح شرح مشکوۃ المصابیح،ملا علی قاری جلد اول صفحہ50،51 مکتبہ رحمانیہ لاہور