سوزخواں اور نعت خواں

ولادت ترمیم

کجن بیگم کا اصل نام امام باندی تھا اور وہ 1932ء کے لگ بھگ لکھنؤ کے قریب موضع سادات رسول پور میں پیدا ہوئی تھیں۔

فنی زندگی ترمیم

1940ء کے لگ بھگ انھوں نے اپنی والدہ حسینی بیگم کے ساتھ سوز خوانی کا آغاز کیا۔ قیام پاکستان کے بعد 1950ء میں انھوں نے ریڈیو پاکستان سے سوز خوانی شروع کی۔ 1952ء میں ان کی شادی اختر وصی علی سے ہو گئی جو خود بھی ایک بہت اچھے سوز خواں تھے۔ کجن بیگم نے کلاسیکی موسیقی کی تربیت بھی حاصل کی تھی۔ وہ ٹھمری ، دادرا ، غزل اور پوربی گیت گانے میں مہارت رکھتی تھیں اور رسولن بائی اور ہیرا بائی برودہ کر کے اسلوب میں گاتی تھیں۔ انھیں فضل احمد کریم فضلی] نے فلم ’’چراغ جلتا رہا‘‘ میں گانا گانے کی پیش کش کی تھی مگر ان کے والد نے اس کی اجازت نہیں دی تاہم کجن بیگم نے اپنی صاحب زادی مہناز بیگم کے فلمی گانے پر پابندی نہیں لگائی جو پاکستان کی صف اوّل کی گلوکارہ شمار ہوتی تھیں۔

وفات ترمیم

محترمہ کجن بیگم 10 فروری 2000ء کو کراچی میں وفات پاگئیں۔

صدارتی تمغا ترمیم

ان کی وفات کے بعد حکومت پاکستان نے 14 اگست 2000ء کو انھیں صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا