کراچی چڑیا گھر
کراچی چڑیا گھر کراچی شہری حکومت کے زیر انتظام یہ کراچی کی سب سے پرانی تفریح گاہ ہے جس کو کسی زمانے میں گاندھی گارڈن بهی کہاجاتا تھا۔ یہ نشتر روڈ اور سر آغا خان 3 روڈ پر واقع ہے۔
تاریخ افتتاح | 1878 |
---|---|
مقام | نشتر روڈ, سر آغا خان سوم روڈ, کراچی, سندھ, پاکستان |
متناسقات | 24°52′34″N 67°01′24″E / 24.876228°N 67.023203°E |
زمینی رقبہ | 33 acre (130,000 میٹر2) |
تعداد حیوانات | ~880 |
تعداد انواع | ~80 |
سالانہ زائرین | 2.3 ملین (2001) |
موقع حبالہ | http://www.karachizoo.pk/ |
اس چڑیا گھر میں جانوروں اور پرندوں کی نادر و نایاب کی خاصی بڑی تعداد موجود ہے، جو تفریح کے لیے آنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہے۔ یہاں بچوں کے لیے مختلف جھولے بھی لگے ہوئے ہیں۔ لیکن شہری حکومت کی نظراندازی کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہے-
اسی کی حدود میں ایک نباتیاتی باغ (Botanical Garden) بھی موجود ہے جس میں مختلف اقسام کے پودے رکھے گئے ہیں-
کراچی زو میں ماضی میں بہت سی اقسام کے جانور اور پرندوں کے علاوہ مچھلیاں اور رینگنے والے جانور مثلا سانپ، کچھوے اور مگرمچھ رکھے گئے تھے-
جانور:
ہاتھی، شیر، بنگال ٹائیگر، بن مانس، ریچھ، چمپینزی، بندر، اورنگ اتان (انڈونیشئین لنگور )، زیبرا، ہرن، بارہ سنگھے، گیدڑ، لومڑی، بکتارین اونٹ (دو کوہان والا سرخ اونٹ )، لامہ، ژرافہ، چھوٹے قد کے گھوڑے، پلیٹی پس، پرکیوپائن، گینڈے شامل ہیں-
پرندے:
مور،کوئل، فاختہ، شتر مرغ، کوکاٹو، ہنس، گنجے عقاب، کیوی اور مختلف اقسام کے طوطے موجود ہیں-
ریپٹائلز:
مگرمچھ، کچھوے اور مختلف اقسام کے سانپوں پر مشتمل "سانپ گھر" بھی چڑیا گھر کا حصہ ہے-
مچھلیاں اور آبی حیات:
مچھلی گھر میں سمندر اور دریا میں پائی جانے والی مختلف اقسام کی مچھلیاں، سمندری گھوڑا، جیلی فش، آکٹوپس، سی کوکمبر اور ایل مچھلی اور سانپ رکھے گئے ہیں-
نگار خانہ
ترمیمافریقی بندر
لم ڈھینگ
مگر مچھ
کچھوے
سارس
بارہ سنگھا