کرسمس کے بونے
دیو مالائئ کردار
دونوں امریکی و کینیڈین لوک کہانیوں میں ان کو ایک بونا بتایا جاتا ہے۔ یہ قطب شمالی میں سانتا کلاز کے ساتھ رہتے ہیں اور اس کی مدد کرتے ہیں ان بونوں کے کاموں میں سانتا کے ہرن کی دیکھ بھال کرنا، سانتا کی کھلونوں کی فیکٹری میں کام کرنا اور دیگر گھریلو امور کی ادائیگی شامل ہے۔ ان کی شکل اور صورت کے متعلق مغربی ادب میں اختلاف پایا جاتا ہے، کچھ مصور ان کو چھوٹے بچوں کی صورت کا دیکھاتے ہیں اور کچھ ان کو داڑھی والے بوڑھے مگر چھوٹے قد کا بنا کر پیش کرتے ہیں تاہم عموماً ان لمبے کانوں والے چھوٹے قد کے افراد کو ہرے رنگ کے لباس اور سرخ موزے اور دستانے پہنے دیکھایا جاتا ہے۔[1]