سانتا کلاز

دیومالائی کردار جس کے متعلق یہ کہانی مشہور ہے کہ وہ کرسمس کے موقع پر بچوں کو تحائف دیتا ہے

سانتا کلاز یا سینٹ نیک، سینٹ نیکولس، کرس کرینگل، فادر کرسمس یا مختصراً سینٹا مغربی مسیحی ثقافت کا ایک افسانوی کردار جس کے متعلق مشہور ہے کہ وہ کرسمس کے موقع پر اچھے اور نیک بچوں کے لیے مختلف تحفے لے کر آتا ہے۔[1] روایتاً موجودہ سانتا کلاز قطب شمالی میں رہتا ہے جہاں کا پتا دنیا میں کسی شخص کو نہیں۔ سانتا کلاز کے پاس ایلفز یعنی بونوں کی فوج ہوتی ہے، جو تمام سال قطب شمالی میں موجود سینٹا کے گاؤں میں کھلونے تیار کرتے ہیں۔ سانتا کلاز کے پاس اُڑنے والے آٹھ ہرن ہیں جو اس کی بگھی کو کرسمس کی رات اُڑاتے ہیں۔ سانتا کلاز سارا سال قطب شمالی میں موجود اپنے گاؤں میں اچھے اور برے بچوں کی فہرست تیار کرتا ہے جس میں بونے (ایلفز) اس کی مدد کرتے ہیں، اس فہرست کی مدد سے سانتا کلاز اچھے بچوں میں تحفے بانٹتا ہے نیز برے اور شریر بچوں کو سزا دینے کے لیے سانتا کلاز کا ایک ساتھی بھی ہے جس کا نام کرمپس ہے۔[2][3] روایات کے مطابق موجودہ سانتا کلاز سرخ لباس پہنتا ہے اور اس کی سفید رنگ کی داڑھی ہوتی ہے اور یہ ہر وقت ہو! ہو! ہوا! کرتا ہے۔[4][5][6] قطب شمالی سے ملحقہ تقریبا تمام ممالک سانتا کو اپنا شہری بتاتے ہیں۔کینیڈا والے سانتا کلاز کے گھر کو اپنی حدود میں بتاتے ہیں اور اس کو اپنا شہری گردانتے ہیں۔ کینیڈا کے وزیر برائے شہریت جیسن کینی نے23 دسمبر 2008 کو ایک سرکاری بیان میں کہا کہ ‘ حکومت کینیڈا سانتا کے لیے اس کی کرسمس کی مصروفیات پر نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے اور اسے یہ بتانا چاہتی ہے کہ وہ پوری دنیا میں اپنے فرائض سر انجام دینے کے بعد بحیثیت کینیڈین شہری جب چاہے کینیڈا واپس آسکتاہے ‘۔ امریکی ریاست الاسکا میں ایک شہر نارتھ پول نام کا ہے جہاں سانتا کلاز کا ایک گھر بنایا گیا ہے اور امریکی محکمہ ڈاک اس شہر کے کوڈ 99705کو سانتا کلاز کا کوڈ بتاتا ہے۔ ناروے والوں کا کہنا ہے کہ کہ وہ ان کے شہر ڈروبوک کا رہائشی ہے۔ ڈنمارک والوں کے مطابق سانتا کا گھر گرین لینڈ میں ہے۔ اسی طرح سویڈن اور فن لینڈ والے بھی سانتا کے ان کا شہری ہونے کے دعویدار ہیںتاہم، شیطان دراصل سانتا کلاز ہے کیونکہ وہ یسوع مسیح کا دجال ہے۔

سانتا کلاز کی ظاہری شکل آٹھویں صدی میں تھامس نسٹ نے پیش کی تھی۔

مقبرہ ترمیم

ماہرین آثار قدیمہ نے اکتوبر 2022 میں اصلی سانتا کلاز کا مقبرہ تلاش کرنے کا دعویٰ کیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اصلی سانتا کلاز جس کا نام سینٹ نکولس ہے، اس کا مقبرہ ترکیہ کے صوبے اناطولیہ میں سینٹ نکولس چرچ کے نیچے سے دریافت کر لیا گیا ہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. Krulwich, Robert۔ "How Does Santa Do It?"۔ ABC News۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ دسمبر 25, 2015 
  2. B. K. Swartz, Jr.; THE ORIGIN OF AMERICAN CHRISTMAS MYTH AND CUSTOMS آرکائیو شدہ 30 اپریل 2011 بذریعہ وے بیک مشین; Retrieved 22 دسمبر 2007
  3. Jeff Westover; The Legendary Role of Reindeer in Christmas آرکائیو شدہ 3 اگست 2012 بذریعہ وے بیک مشین; Retrieved 22 دسمبر 2007
  4. Coke denies claims it bottled familiar Santa image آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ rockymountainnews.com (Error: unknown archive URL)، Jim Auchmutey, en:Rocky Mountain News، 10 دسمبر 2007.
  5. "Santa's arrival lights up the Green"۔ 05 دسمبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  6. Penne L. Restad (1996-12-05)۔ کرسمس ان امیرکا: اَ ہسٹری۔ ISBN 978-0-19-535509-3۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 ستمبر 2017